0

پنڈدادنخان کی معروف شخصیت راجہ مسرت حیات المعروف( راجہ پولو) کے بیٹے اور بیٹی کی شادی خانہ آبادی کی تقریبات انتہائی دھوم دھام سے منائی گیئں

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان ) پنڈدادنخان کی معروف شخصیت راجہ مسرت حیات المعروف( راجہ پولو) کے بیٹے راجہ عشرت حیات اور بیٹی کی شادی خانہ آبادی کی تقریبات انتہائی دھوم دھام سے پنجابی کلچر کے تحت پنڈدادنخان میں منائی گیئں دعوت ولیمہ کا انعقاد شہر پنڈدادن خان کے ڈیسینٹ میرج ہال بن رضیہ میں کیا گیا جہاں پر مرحوم صوبیدار راجہ عمر حیات کی اولاد نے اپنی خاندانی روایات کو ملحوظ رکھتے ہوۓ علاقہ بھر کی سیاسی سماجی رفاہی شخصیات کو مدعو کر رکھا تھا میرج ہال کے داخلی دروازہ پر راجہ محمد ابوبکر حیات سمیت راجہ مسرت حیات پولو اور راجہ منظور حسین جٹ سابق کونسلر آنیوالے مہمانوں کا خندہ پیشانی سے استقبال کرتے دکھائی دیۓ اس دوران دولہا عشرت حیات اپنے چچا زاد بھائی راجہ مدثر حیات کے ہمراہ تمام معززین کو ہال میں خوش آمدید کہتے نظر آۓ اس سے قبل جب راجہ مسرت حیات کی بیٹی کی بارات بن رضیہ میرج ہال پہنچی تو راجگان برادری کے تمام سرکردہ افراد نے راجہ محمد ابوبکر حیات راجہ مسرت حیات راجہ مدثر کے ہمراہ باراتیوں کا استقبال کیا دوران طعام دولہے میاں راجہ عشرت حیات نے اپنے چچا زاد بھائی راجہ مدثر کے ہمراہ ہر ایک ٹیبل پر جا کر مہمانوں سے مزید کسی چیز کی طلب بارے استفسار کیا ون ڈش ہونے کے باوجود کھانا اتنا لذیز تھا کہ لوگ تعریف کیۓ بنا نہ رہ سکے دولہے کے ہمعسر نوجوانوں نے راجہ عشرت حیات کو زندگی کے نۓ سفر کے آغاز پر دلی مباکباد دی