0

سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری قانون چوہدری نذر حسین گوندل نے اپنے دور اقتدار میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے

پنڈدادنخان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری قانون چوہدری نذر حسین گوندل نے اپنے دور اقتدار میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے جن کی مثال نہیں ملتی لوگ کام کروا کر ایڈورٹائزمنٹ کرتے ہیں مگر چوہدری نذر حسین گوندل کا کہنا ھے میں نے جو کچھ بھی تحصیل پنڈدادنخان کی عوام کےلئے کیا ھے وہ اللہ کی رضا اور حلقے کی عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھ کر کیا ھے کسی پر احسان نہیں کیا جلالپور شریف کندوال نہر کے منصوبے کی منظوری میں چوہدری نذر حسین گوندل کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا انہوں نے نہر کے منصوبے کے تمام ابتدائی اور فائنل پراسس میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے نہر شروع ھونے سے تحصیل پنڈدادنخان کی بنجر زمین کےلئے ایشین ترقیاتی بینک سے تکنیکی اور انتظامی منظوری کرائی ان خیالات کا اظہار سابق ناظم الحاج ملک عبدالروف خان بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری نذر حسین گوندل نے اپنے دور اقتدار میں صرف پنڈدادنخان شہر کا حساب لگایا جائے تو سب سے بڑا کارنامہ ان کا ریسکیو1122 آفس کا قیام ھے جس سے تحصیل پنڈدادنخان کے عوام بھرپور انداز میں مستفید ہو رھے ہیں ٹیکسلا یونیورسٹی کی منظوری اٹھارہ سو کنال زمین کا حصول چار دیواری کی تعمیر اور دیگر مراحل میں اہم کردار ادا کیا اس کے علاؤہ کھلاڑیوں کی سہولت کےلئے سپورٹس سٹیڈیم پنڈدادنخان اور کھیوڑہ کی تعمیر گرلز کالج میں نیا ایڈمن بلاک کی تعمیر تحصیل کمپلیکس کی منظوری اور تعمیر کا آغاز اسسٹنٹ کمشنر تحصیل دار اور دیگر افسران ایک ھی عمارت میں عوام کی خدمت کرنے کےلئے سرگرم عمل ہیں سپیشل طلبا کےلئے جدید طرز تعمیر کی حامل عمارت کی تعمیر اور سب سے بڑھ کر پوری تحصیل کےلئے چوہدری یامین باگڑی ٹیکنیکل کالج پنڈدادنخان کی منظوری زمین کا حصول اور عمارت کی تعمیر جس سے تحصیل پنڈدادنخان اور دوسرے اضلاع کے سینکڑوں طالب علم ٹیکنیکل تعلیم حاصل کر کے ملک اور بیرون ملک اپنا روزگار کمانے کے ساتھ ساتھ اپنے کالج اور ملک کا نام روشن کر رھے ہیں تحصیل بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں کمروں کی تعمیر جدید کمپیوٹر اور سائنس لیب اور تحصیل بھر میں گلیوں نالیوں کی تعمیر جسے کسی بھی صورت میں جھٹلایا نہیں جا سکتا اسی طرح نڑومی ڈھن واٹر سپلائی اسکیم جس سے علاقہ تھل کی عوام مستفید ھو رھے ہیں ایسے بےشمار کام ان دی ریکارڈ ہیں اسی لئے ہم ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ھوئے اپنے پورے گروپ کے ساتھ چاھے وہ جس بھی پارٹی میں ھوں ان کی عظمت کو سلام کرتے ہیں اور ان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ہمیں ایک ایسا لیڈر چاہئے جس کا نصب العین صرف اور صرف عوام کی خدمت ھو اس لئے ہم دل و جان سے چوہدری نذر حسین گوندل کے ساتھ ہیں