جلالپورشریف (ملک ظہیر اعوان )
سجادہ نشین آستانہ عالیہ جلالپورشریف کی جانب سے سابق MPA اور پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت سید شمس حیدر کو سادات خاندان کی جانب سے MPA کا امیدوار نامزد کیے جانے کے اعلان نے علاقہ بھر میں ہل چل مچا دی ھے دوسری جانب سابق ایم پی اے سید شمس حیدر نے مسلم لیگ کی ٹکٹ کیلٸے درخواست بھی جمع کرا دی ھے واضح رھے کہ جلالپورشریف کا سادات خاندان صرف جہلم یا پنجاب نہیں بلکہ ملکی سیاست میں خاص اہمیت کا حامل ھے ملک بھر میں آستانہ عالیہ جلالپور شریف سے عقیدت رکھنے والوں اور مریدین کی بڑی تعداد موجود ھے جلالپورشریف میں قاٸم گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بھی سابق اپم پی اے کا ھی منصوبہ تھا جس سے پننوال، پنڈی سید پور، دولت پور ، جلالپورشریف، دارا پور، نکہ خلاص پور اور نور پور کی یونین کونسلوں کے عوام مستفید ھو رھے ہیں اہل علاقہ نے سادات خاندان کے متفقہ فیصلے کو سراہتے ھوٸے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ھوئے نیک تمناٶں کا اظہار کیا۔
0