پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) میاں محمد شہباز شریف کے تمام ادوار ہمارے حلقہ کے منتخب نمائندوں کی وجہ سے ضائع ہوئے کرنل سید زاہد حسین شیرازی ، اپ پی ٹی ائی کی زبان بول رہے ہیں حاجی ناصر للہ
گزشتہ روز مسلم لیگ نون کے ضلعی سیکٹریٹ میں منعقد ہونے والی تنظیمی میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے اگئی اس میٹنگ میں ٹکٹ تقسیم کرنے والی باڈی میں شامل صبا صادق ،چوہدری بوٹا جاوید کے علاوہ مسلم لیگ نون تحصیل پنڈ دادن خان کے صدر سید طیب حسین شیرازی ایڈوکیٹ اور دیگر عہدے دار بھی موجود تھے اس موقع پر مسلم لیگ نون ضلع جہلم کے سینیئر نائب صدر اور امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان کرنل سید زاہد حسین شیرازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حلقہ کے ٹکٹ کا فیصلہ کرنے سے قبل جہلم سے پنڈ دادن خان اور کندوال تک چکر لگائیں اور پھر ہمارے ٹکٹ کا فیصلہ کریں کیونکہ ہمارے حلقہ سے مسلم لیگ نون کے منتخب نمائندوں کی وجہ سے میاں شہباز شریف کا 10 سالہ دور اقتدار ضائع ہوا ہمارے پی ڈی ایم والے 16 ماہ بھی ضائع ہوئے ہماری 2013 سے 2017 تک حکومت تھی وہ بھی ضائع ہوئی ہے یہ سب کچھ ہمارے منتخب نمائندوں کی وجہ سے ہوا جنہیں ہم نے وکیل کیا لیکن وہ ہماری وکالت نہ کر سکے جس پر سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود للہ نے کہا کہ کرنل شیرازی صاحب أپ پی ٹی ائی کی زبان استعمال کر رہے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے اچھا پلیٹ فارم یہی ہے جس میں ہم سب اپنی پارٹی کے لوگ بیٹھے ہیں اس موقع پر راجہ طالب مہدی نے کہا کہ للہ انٹرچینج ڈیول کیرج وے کا منصوبہ پی ٹی ائی کے سابق وفاقی وزیر فواد چوھدری کا تھا اس نے پورا روڈ اکھیڑ کر رکھوا دیا اس میں سابق ایم این اے راجہ مطلوب مہدی کا کوئی قصور نہیں جب کہ پی ٹی ائی کا یہ منصوبہ پنجاب اور وفاق کا مشترکہ منصوبہ تھا جو فل فنڈڈ نہیں تھا
0