0

مسلم ہینڈ اور چوہدری اقبال علی کی طرف سے دینہ منگلا روڈ پر فلٹریشن پلانٹ کا آغاز کر دیا گیا

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں راجہ زاہد عزیز کیانی کی کوششیں رنگ لے آئیں، مسلم ہینڈ اور چوہدری اقبال علی کی طرف سے دینہ منگلا روڈ پر فلٹریشن پلانٹ کا آغاز کر دیا گیا، راجہ زاہد عزیز کیانی نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا، دینہ کی عوام کو صاف ستھرا پانی مہیا ہو گا یہ کام چوہدری اقبال علی نے جگہ اورمسلم ہینڈ زنے فلٹریشن پلانٹ لگا کر دینہ کی عوام کو دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا جو سب سے بڑا صدقہ جاریہ کا کام ہے، صحت مند معاشرے کو آگے لے کر جائیں گے، راجہ زاہد عزیز کیانی۔ تفصیلات کے مطابق دینہ منگلا روڈ پر چوہدری اقبال علی نے کروڑوں روپے مالیت کی جگہ صدقہ جاریہ کے لیے فلٹریشن پلانٹ کے لیے وقف کر دی جس پر مسلم ہینڈ زکی طرف سے فلٹریشن پلانٹ لگا کر عوام کو صاف ستھرا پانی مہیا کر دیا، اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی حلقہ این اے 60کے امیدوار راجہ زاہد عزیز کیانی اور مسلم ہینڈز کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء نور شاہ نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار این اے 60راجہ زاہد عزیز کیانی نے کہا کہ اس کا تمام تر سہرا چوہدری اقبال علی اور مسلم ہینڈز کو جاتا ہے جنہوں نے یہ ایک بہت بڑا صدقہ جاریہ کا کام کیا ہے میرا صرف پل کا کردار تھا میں ان دونوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں لوگ منتخب ہونے کے بعد ایسے بڑے کاموں سے محروم رہ جاتے ہیں جو اللہ تبارک نے مجھے عطا کیے ہیں ان لوگوں کے صدقے سے جو میرا ہر وقت دایاں ہاتھ بنتے ہیں اور میں اللہ پاک سے دعا کرتا ہوں کہ میری سیاست کا مرکز محور چاہے مجھے عہدہ ملے یا نہ ملے سب کچھ آپ لوگوں ہی کی خدمت ہے اگر میں اس میں کامیاب ہوتا ہوں تو میں سمجھتا ہوں کہ یہ میرے لیے دنیا کا بھی عہدہ اور آخرت کا بھی عہدہ ہے سرکاری عہدہ نہ ہونے کے باوجود بھی میں چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے حاضر ہوں، تقریب سے مسلم ہینڈز کنٹری کے ڈائریکٹر سید ضیاء نور نے کہا کہ چوہدری اقبال علی نے مین مرکز پر کروڑوں روپے کی جگہ دے کر اس کارے خیر میں بہت بڑا حصہ ڈالا ہے اور مسلم ہینڈز کی طرف سے فلٹریشن پلانٹ نصب کیا گیا ہے اور لوگوں کو صحت مند پانی میسر کیا جا رہا ہے اس فلٹریشن پلانٹ کی حفاظت عوام خود کرے لوگ پانی کو ضائع نہ کریں۔