0

ایکسیئن واپڈا ڈویز ن پنڈدادنخان راجہ مظہر جتوئی کی سربراہی میں بجلی چوری کی روک تھام

پنڈدادنخان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) ایکسیئن واپڈا ڈویز ن پنڈدادنخان راجہ مظہر جتوئی کی سربراہی میں بجلی چوری کے روک تھام اور سابقہ واجبات کی ریکوری میں رات دن کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایس ڈی او واپڈا پنڈدادن خان اشتیاق حسین میں کیا انھوں نے کہاکہ چیف انجینئر آئیسکو کی ہدایت پر 11 کے وی اور سپلائی لائینوں پر سالانہ مینٹینینس کا کام تیزی سے جاری ہے جس کا مقصد لٹکتی تاروں سمیت بجلی لائینوں سے ملحقہ درختوں کی کانٹ چھانٹ ہوتا ہے تاکہ برسات کے موسم میں کوئی شارٹ فال ممکن نہ ہو جس کیلیے ہماری واپڈا کی ٹیم لائن سپرٹینڈنٹ مرزا خالد کی نگرانی میں تمام تر سیفٹی آلات کو ملحوظ رکھتے ہوۓ امور سر انجام دے رہے ہیں وہ گذشتہ روز اپنے آفس پنڈدادن خان میں تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ملک نیئر اعوان کے ہمراہ ملنے والےمیڈیا کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے ایس ڈی او اشتیاق حسین نے مزید کہا کہ موجودہ ایکسیئن سب ڈویثرن پنڈدادنخان راجہ مظہر جتوئی انتہائی ملنسار اور عملے کیلئے درد دل رکھنے والے انسان ہیں انکی وجہ سے آج سب ڈویثرن پنڈدادن خان پورےراولپنڈی ڈویثرن میں لائن لاسز کنٹرول سمیت بقایا جات کی وصولیوں کی مد میں پہلے نمبر پرشما ر ہوتی ہےتا ہم سہولت کیلۓ زائد بقایا جات والے صارفین کو آسان اقساط کی سہولت بھی فراہم کر رہے ہیں