پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان) پنڈدادنخان میں نئے انکم ٹیکس آفیسر ساجد فاروق کو تعینات کر دیا گیا انکم ٹیکس کی بروقت ادائیگی آپ کے اور ملک کے وسیع تر مفاد میں ھے عوام کے دیئے ھوئے ٹیکسوں سے ھی ملک کی معیشت کا پہیہ چلتا ھے اور ملکی دفاع کےلئے بھی آپ کا دیا ھوا ٹیکس بنیادی کردار ادا کرتا ھے ہمیں ذمہ دار شہری ھونے کا ثبوت بروقت ٹیکس کی ادائیگی کر کے دینا چاہئیے گورنمنٹ آف پاکستان کے فکس کردہ ٹارگٹ پورا کرنے کےلئے نئے ٹیکس گزاروں کی رجسٹریشن کےلئے ایک الگ یونٹ قائم کر دیا گیا ھے تمام کاروباری حضرات سے امید ھے کہ وہ ملکی مفاد میں بھرپور تعاون کریں گے ان خیالات کا اظہار پنڈدادنخان میں نئے تعینات ھونے والے اسسٹنٹ کمشنر انکم ٹیکس یونٹ تھری ساجد فاروق نے سپروائزر راجہ فدا حسین کے ہمراہ تاجر نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ تاجر حضرات اور سرکاری و غیر سرکاری ملازمین زیادہ سے زیادہ فائلر بنیں تاکہ وہ باقاعدہ ٹیکس نیٹ ورک میں آ کر ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں اپنا کردار ادا کر سکیں اور وہ دیگر ٹیکسز میں پچاس فی صد رعایت کے حقدار بھی بن سکیں موجودہ ملکی معیشت اور حالات کو دیکھتے ہوئے عوام بھرپور تعاون کریں ۔
0