پنڈ دادن خان(ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان تحصیل بھر میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لیے کل سے پولیو مہم کا اغاز کر دیا گیا ہے
پنڈ دادن خان تحصیل بھر میں کل 60613 بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے ۔قطرے پلانے کے لیے 279 موبائل ٹیمیں اور 52 ایریا انچارج اپنے فرائض سر انجام دیں گے
جبکہ فکسڈ سائٹ 19 اور ٹرانزٹ سائٹ 7 ہوں گی اورخانہ بدوش کے 1434بچوں کو بھی ٹیمیں قطرے پلائیں گی
پنڈ دادن خان کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر محمد علی ملک
نے بتایا کہ بنیادی مراکز صحت ٹوبہ ،گول پور، کندوال اور دھریالہ جالپ سمیت تحصیل بھر کے تمام بی ایچ یو ، رورل ہیلتھ سینٹرز اور دیگر تمام ہسپتالوں کا عملہ علاقہ بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے بنیادی مرکزصحت ٹوبہ کے یونین کونسل مینجمنٹ افیسر سلیم اختر نے اے بی این کو بتایا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہماری ٹیمیں پوری طرح متحرک ہیں ہم نے موٹروے للہ انٹرچینج پر بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے خصوصی کیمپ قائم کر دیا ہے
0