پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) پنڈ دادن خان میں دریاؤں کا رخ موڑنے والے سیاست دان بھی میدان میں اگئے مسلم لیگ نون کے رہنما و حلقہ پی پی 26 پنڈدادنخان سے امیدوار براۓ صوبائی اسمبلی ناصر جاوید وڑائچ نے دریائے جہلم کا رخ موڑ دیا پنڈدادن خان کے ملحقہ علاقوں منڈی محمد صدیق ،کوٹلہ شاہ کبیر، کلیوال محل چاہی پنڈدادنخان کے کسانوں کو دریاۓ جہلم کے پانی سے اپنی زمینوں کو سیراب کرنے کا مسلہ درپیش تھا کیونکہ دریاۓ جہلم کے پانی کا بہاؤ ایل سی آئی بیلہ سے جنوب کی جانب ہو گیا تھا جبکہ شمال کی طرف بہنے والی نالی عرصہ دراز سے ریت کے ٹیلے اور جھاڑیوں کے اگنے سے بند پڑی تھی کسان اپنی زمینوں کو سیراب کرنے کیلۓ زمینی بور یا دور دراز سے سیمنٹ کے پائیپوں کے ذریعے دریا سے پانی لا کر فصلیں اگاتے تھے جس پر بہت زیادہ اخراجات اٹھانے پڑتے تھے ایک ماہ قبل ایک کارنر میٹنگ میں ناصر جاوید وڑائچ کو مسلےکے حل کیلۓ اپیل کی گئی انھوں نے ریت کے ٹیلوں سمیت جھاڑیوں وغیرہ کا صفایا بذریعہ ہیوی مشینری کروا دیا دریائی پانی کا رخ موڑ دیا تاکہ زیادہ سے زیادہ زمینیں سیراب ہوں اور کسانوں کو فائدہ ہو ناصر جاوید وڑائچ کے احسن اقدام پر متاثرہ کسانوں سمیت پنڈدادنخان کے عوام میں ان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا
0