پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ، ملک ظہیر اعوان سے) چراغ تلے اندھیرا ، پنڈ دادن خان شہر کے پوش علاقہ کا مین چوک اوراس کی ملحقہ گلیاں دلدل میں تبدیل ہو چکی ہیں اس چوک کی ایک مین گلی ایل سی ائی سوڈا ایش بزنس کھیوڑہ کی ذاتی مالکیت ھے جس کو انہوں نے جان بوجھ کر ناپختہ رکھا ہوا ہے یہ مین راستہ دریائے جہلم کے کنارے پر نصب سوڈا فیکٹری کی واٹر سپلائی سکیموں کی طرف جاتا ہے یہ راستہ نا پختہ ہونے کی وجہ سے مین چوک دلدل میں تبدیل ہو چکا ہے اور گندے جوھڑ کا منظر پیش کر رہا ہے یہ راستہ پنڈ دادن خان کے تین بڑے پرائیویٹ سکولوں دار ارقم سکول ، نالج سکول اور ایئر فاؤنڈیشن سکول کی جانب جاتا ہے جہاں سے روزانہ ہزاروں طلباء و طالبات گزر تے ھیں اکثر اوقات بچے اس دلدل میں گر بھی پڑتے ہیں جس سے ان کے یونیفارم گندے ہو جاتے ہیں اور بچے سکول سے چھٹی کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ایوان عدل اور دیگر سرکاری دفاتر میں جانے والے ملازمین اور وکلاء کا بھی یہاں سے ہی گزر ہوتا ہے یہ مین راستہ ہزاروں طلبہ کے علاوہ دیگر خواتین و حضرات اور بزرگوں کے لیے وبال جان بن چکا ہے یہ مین چوک اور راستے ڈی ایس پی افس پنڈ دادن خان کی بیک سائیڈ پر ہیں اس راستے کی مرمت کے لیے نہ تو سوڈا فیکٹری کے مالکان اور انتظامیہ توجہ دے رہی ہے اور نہ ہی پنڈ دادن خان کی مقامی انتظامیہ کی اس طرف توجہ ہے اس کے علاوہ تینوں بڑے پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ان سکولوں کے لیڈیز سٹاف اور خود انتظامی لوگوں کا بھی یہی راستہ ہے لیکن اس اہم مسئلے کی طرف کوئی بھی توجہ نہیں دے رہا اگر اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان اسامہ شیرون نیازی اس طرف توجہ دیں تو شاید یہ اہم ترین مسئلہ حل ہو سکے میونسپل کمیٹی پنڈ دادن خان کے افسران کو بھی نوٹس لینا چاہیے
0