پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) مسلم لیگ نون ضلع جہلم کے رہنما سابق ایم این اے راجہ مطلوب مہدی نے باقاعدہ طور پر کھیوڑہ شہر سے الیکشن کمپین کا آغاز کر دیا کھیوڑہ میں پہلی انٹری پر ہی چھکا لگا کر پی ٹی ائی کو زبردست دھچکا لگا دیا کھیوڑہ سے پی ٹی ائی رہنما حاجی عابد حسین سابقہ کونسلر اور حاجی ساجد نے پوری برادری سمیت نوابزادہ مطلوب مہدی کی قیادت میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔ اور مکمل طور پر ساتھ دینے کا اعلان کر دیا نوابزادہ مطلوب مہدی خان کا کھیوڑہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا حاجی عابد حسین اور دیگر دوستوں نے انھیں خوش امدید کہا اور حاجی عابد حسین اور حاجی ساجد حسین نے معززین شہر کی موجودگی میں مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر سٹی صدر مسلم لیگ نون ملک زاہد ، سابق چیئرمین ملک فیصل عباس ، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ نون یوتھ ونگ ملک اسد اقبال سمیت دیگر معززین شہر بھی موجود تھے اس موقع پر راجہ مطلوب مہدی نے کہا کہ حاجی عابد حسین اور حاجی ساجد حسین سمیت ان کی پوری برادری کا میں انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور پاکستان مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کیا ان کے شامل ہونے سے پاکستان مسلم لیگ نون کھیوڑہ میں مزید مضبوط ہوگئی ہے اور ہم ان کو پاکستان مسلم لیگ نون میں ویلکم کرتے ہیں
0