0

سالٹ مائن کھیوڑہ کے ورکنگ ایریا میں حادثہ پیش ایا نمک کا تودا گرنے سے مزدور شدید زخمی

پنڈدادنخان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) سالٹ مائن کھیوڑہ کے ورکنگ ایریا میں حادثہ پیش ایا نمک کا تودا گرنے سے مزدور شدید زخمی ہو گیا سالٹ مائن میں ناقص سیفٹی انتظامات کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں سیفٹی افسران مزدوروں کی جان کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں سالٹ مائن کھیوڑہ کے ہسپتال میں ڈاکٹر تک موجود نہیں ہسپتال ڈسپنسروں کے رحم و کرم پر چل رہا ہے مائنرز اور ورکروں کو لاوارث سمجھا جا رہا ہے پراجیکٹ مینجر فل فور نوٹس لے کر سب سے پہلے ہسپتال میں ڈاکٹر کا بندوبست کریں تاکہ حادثات کی صورت میں مزدوروں کو بہتر طبی سہولیات مہیا ہو سکیں گزشتہ روز ورکنگ ایریا میں نمک کا تودا گرنے سے محمد عرفان محلہ داؤدال ساکن کھیوڑہ شدید زخمی ہو گیا ہیڈ انجری کے باعث اسے پنڈ دادنخان کے پرائیویٹ اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اسے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا
پی ایم ڈی سی کان نمک کھیوڑہ میں ہونے والے حادثات کے باعث کان کن خوف کا شکار ہو چکے ایک ادارے میں ہسپتال ہونے کے باوجود ڈاکٹرزکا نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، زیادہ پروڈکشن کی خاطر سیفٹی کو نظر انداز کر دیا گیا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اچھا نمک نکالنے کی خاطر روم اینڈ پلر میتھڈ کی بھی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں جس سے ناقص سیفٹی انتظامات ظاہر ہو رہے ہیں ناقص سیفٹی انتظامات کے باعث کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے انسانی جان و مال کے تحفظ کی خاطر اعلی عدلیہ نوٹس لے اور ججز کی سربراہی میں میڈیا کوریج بھی کی جائے کھیوڑہ مائن کے جس گیٹ سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں باہر نکلتی ہیں وہ ایریا بہت بڑے حال کی صورت اختیار کر چکا ہے مزدوروں کا کہنا ہے کے افسران اپنے لیے اچھے سے اچھا فرنیچر بنوا رہے ہیں افسر شاہی کا راج ہے لیکن ہمارے لیے ڈاکٹر موجود نہیں ڈسپنسر کو ہسپتال کا انچارج لگایا ہوا ہے