پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان)
ڈیری ارائیاں میں کسی نے کوئی قبضہ نہیں کیا ، نہ ھی یہاں کوئی قبضہ مافیا ھے اور نہ ہی قبرستان کی جگہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈھیری آرائیاں کے رہائشی شہزاد آرائیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوٸے کہا کہ جگہ ہماری ذاتی و ملکتی ھے لیکن چند لوگ صحافت کا لبادہ اوڑھ کر اور دیگر رشتہ داروں اور ساتھ ملا کر ہمیں تعمیرات کرنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ہمارے پاس معزز عدالت کے فیصلے موجود ہیں جو کہ ہمارے حق میں ہیں حتیٰ کہ ان لوگوں نے عدالت سے حکم امتناعی بھی لیا جو خارج ھو گیا یہ چند عناصر کا ٹولہ ھے جو عدالتی احکامات کو بھی ماننے سے انکاری ھے تاہم ہماری اعلی حکام سے اپیل ھے کہ مذکورہ عناصر کے خلاف قانونی کارواٸی عمل میں لاٸی جاٸے تاکہ کسی بھی قسم کے جھگڑے فساد سے بچا جا سکے
0