0

کرپٹ اور کام چور ملازم کو برداشت نہیں کیا جائے گا ، اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شیرون نیازی

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)کرپٹ اور کام چور ملازم کو برداشت نہیں کیا جائے گا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان میں انے والے ہر مریض کو میڈیکل سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے ،دکھی انسانیت کی خدمت صدقہ جاریہ ہے اسپتال میں انے والے مریضوں کے ساتھ پیار محبت اور شفقت سےپیش انے سے مریض کی ادھی بیماری ختم ہو جاتی ہے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بلڈ بینک اور لیب کو مزید فال بنایا جائے گا تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو بروقت خون کی فراہمی اور ٹیسٹ مقامی طور پر فوری طور پر ہو سکیں ان خیالات کا اظہار ہیلتھ کونسل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان کے خصوصی اجلاس میں بطور چیئرمین ہیلتھ کونسل اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شیرون نیازی نے کیا اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ملک میڈیکل سپرینڈنٹ ڈاکٹر اصف حسین ملک ، پروفیسر حکیم سید اختر علی شاہ بخاری (ستار سماج) ملک نیراعوان ،ڈاکٹر محدیہ شفیع ایس ڈی او بلڈنگ میڈیکل سوشل ویلفیئر افیسر چوہدری ندیم اصف چیف افیسر میونسپلِ کمیٹی انعام کبریا، ایچ ار افیسر ڈاکٹر حمید اللہ پرچیزنگ افیسر عمران نصیر اکاؤنٹینٹ نےشرکت کی اجلاس میں حکیم سید اختر بخاری کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر نے ایمرجنسی میں جدید بی پی اپریٹس کی فوری ریپیئرنگ کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ ہر جائز کام کے لیے میرے افس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ہسپتال میں ہر مریض کو مکمل سہولتوں کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے انہوں نے ہیلتھ کونسل کے اراکین کے ہمراہ تمام ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور زنانہ مردانہ وارڈوں میں جا کر مریضوں کی تیمارداری کی اور ہر بیڈ پر جا کر مریضوں سے علاج اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں معلومات حاصل کیں