پنڈ دادن خان( ملک ظہیر اعوان)
ہمدم ویلفئیر سوسائٹی کسلیاں تحصیل پنڈ دادن خان کی جانب سے علاقہ بھر کے متعدد سرکاری سکولوں میں جا کر مستحق بچوں کو سکول شوز ،جرسیاں اور سردیوں کے حوالے سے ضروری سامان مفت فراہم کہ یہ جا چکے ہیں ۔جس میں خاص طور پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اتھر اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اتھر کو خصوصی پیکج دیا گیا ھے۔ہمدم ویلفئیر سوسائٹی کسلیاں کے اس اقدام پر اہلیان اتھر نے شکریہ ادا کیا۔اللہ پاک ان کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ اقدس میں قبول فرماۓ۔
ان خیالات کا اظہار ارشد بلوچ، سجاد سرور اور اہلیان اتھر نے کیا اور کہا کہ ہم بانی و صدر ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کسلیاں محمد سہیل تاجک اور دیگر ٹیم ممبران کے مشکور ہیں
0