پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)کم عمر ڈرائیور اپنی زندگی کیساتھ ساتھ دوسروں کی زندگیوں کیلئے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں ۔ پنڈدادنخان میںIG پنجاب کی ہدایت پر کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ھے تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح تحصیل پنڈدادنخان میں ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر پٹرولیم پولیس کا کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے گزشتہ تین روز سے دوران چیکنگ پولیس نے ضلع بھر میں سینکڑوں کی تعداد میں کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی ہے۔ جبکہ پنڈدادنخان پٹرولنگ پولیس نے بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیونگ کرنے والے افراد پر چالان کیے اور ان کے والدین کو بلا کر سرزنش کی اور آئندہ بغیر ہیلمٹ، بغیر ڈائیونگ لائسنس اور کم عمر ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل نہ چلانے کی تنبیہ کی۔ کیونکہ کم عمر ڈرائیور اپنی زندگی کیساتھ ساتھ دوسروں کی زندگیوں کیلئے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں
0