0

جلالپور شریف نے سابقہ پارلیمانی سیکرٹری صحت سید شمس حیدر کو امیدوار نامزد کر دیا

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)
حلقہ این اے 61 جہلم و حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان میں بڑی سیاسی پیش رفت ، استانہ عالیہ جلالپور شریف نے سابقہ پارلیمانی سیکرٹری صحت سید شمس حیدر کو امیدوار نامزد کر دیا، سید شمس حیدر نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع کرا دیں سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی استانہ عالیہ جلال پور شریف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ضلع جہلم اور خاص طور پر تحصیل پنڈدادن خان میں بیشمار عوامی مسائل اور مشکلات کے ازالہ کیلئے استانہ عالیہ جلالپور شریف کی بھرپور سرپرستی اور معاونت سے سید شمس حیدر آمدہ انتخابات میں حصہ لیں گے استانہ عالیہ جلال پور شریف کے سجادہ نشین حضرت پیر سید انیس حیدر شاہ مدظلہ العالی نے اپنے پورے خاندان کی طرف سے سید شمس حیدر کو الیکشن میں حصہ لینے پر اپنی مکمل حمایت اور آمادگی ظاہر کر دی ہے استانہ عالیہ جلالپور شریف کے ہزاروں مریدین اور عقیدت مند موجود ہیں اس فیصلے سے حلقہ این اے 61 جہلم اور پی پی 26 خان پر اہم سیاسی اثرات مرتب ہوں گے