0

ڈپٹی کمشنر جہلم کپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق کا اسسٹنٹ کمشنر پنڈادانحان اسامہ شیروں نیازی کے ہمراہ تحصیل پنددادنخان کا دورہ

پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) ڈپٹی کمشنر جہلم کپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق کا اسسٹنٹ کمشنر پنڈادانحان اسامہ شیروں نیازی کے ہمراہ تحصیل پنددادنخان کا دورہ ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کے دورے کے بعد اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحصیل مسائلستان ہے یہاں کے مسائل حل کرنے کے لیے پوری کوشش کی جائے گی للہ انٹرچینج تا جہلم تک دو رویہ سڑک کی تعمیر رکنے کی وجہ سے عوام کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جتنی تکلیف عوام کو ہے اتنی ہی تکلیف ہمیں بھی ہے جونہی فنڈ ریلیز ہوں گے کام دوبارہ شروع ہو جائے گا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کی حالت پہلے کی نسبت کافی بہتر ہو چکی ہے بقیہ کام بھی اگلے 10 روز کے اندر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں انہوں نے میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کے چیف آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ ہائی وے سے مل کر ریلوے پھاٹک کے قریب سڑک اور لاری اڈے کے قریب جو کچھ ٹکڑا خراب ہے اس کی مرمت فوری طور پر کرائی جائے انہوں نے ہسپتال کے وارڈوں میں جا کر مریضوں سے ان کی خیریت دریافت کی اس سے قبل ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر ) سمیع اللہ فاروق نے پنڈدادنخان محکمہ مال کے پٹواریوں سے وراثتی انتقالات کے بارے میں بریفنگ لی جو مسلسل تاخیر کا شکار چلے آرہے مختلف حلقوں کے انتقالات کے بارے میں حلقہ پٹواریوں کی تساہل پسندی پر سخت برہم ہوۓ اور کہا کہ محض دفتر میں بیٹھ کر آپ سے یہ کام نہیں ہورہا حالانکہ اموات کے اندراج آپکے پاس موجود ہوتے ہیں آپ لوگوں نے بذریعہ اعلان ورثان کو اطلاع کرنی ہوتی ہے تاکہ وہ دفتر آکر وراثت انتقال درج کرائیں آپ لوگوں نے ہر بار یہ وطیرہ بنا رکھا ہے کہ میرے آنے پر زبانی جمع خرچ کے ذریعے مطمئن کرنے کی کوشش کرتے ہیں میرے جانے کے بعد وہی بھیڑ چال جاتی ہے حکومت نے پٹواریوں کی فوج ظفر موج محض عوام کی سہولت کیلۓ بھرتی کی ہوئی ہے اگر عوام الناس کو ریلیف نہیں ملے گا تو بد نامی پنجاب حکومت کی ہو گی جسے میں قطعی طور پر برداشت نہیں کرونگا بعد ازاں انھوں نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اسامہ شیرون نیازی کے آفس میں سائلین کی طرف سے مسائل پر مبنی درخواستوں پر تین دن کے اندر حل کے بارے میں حکم نامے جاری کئے اور عملے کو ہدایت کی کہ تمام درخواستوں جن پر میں نے حکم جاری کیا ہے کو فالو اپ کرنے کیلئے واٹس ایپ کاپی مجھے سینڈ کریں عوام کو انصاف انکی دہلیز پر ملنا چاۂیے درین اثناء ڈنڈوٹ سیمنٹ کے بارے انہوں نے کہا کہ میری فریقین سے ملاقات ہو چکی ہے ہم کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے