0

پنڈدادنخان ویلفیئر سوسائٹی اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری نے ڈائریکٹر فنانس عسکری بنک کی والدہ محترمہ کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) پنڈدادنخان ویلفیئر سوسائٹی اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری سید حسن رضا کاظمی نے نیشنل بنک آف پاکستان کے ریٹائرڈ چوہدری محمد حنیف ناصر مرحوم کی اہلیہ محترمہ، طاہر اقبال ناصر ایڈووکیٹ، چوھدری اطہر عمران اور قندیل ناصر ڈائریکٹر فنانس عسکری بنک کی والدہ محترمہ کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے اور کہا ہے کہ ہم ان کے پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین میں اتفاق پیدا فرماۓ اور صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔