0

پٹرولنگ پولیس پنڈدادنخان کی طرف سے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ھیں

پنڈ دادن خان( ملک ظہیر اعوان) پٹرولنگ پولیس پنڈدادنخان کی طرف سے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ھیں انتہائی اہم اشتہاری ملزم عمران ولد بشیر گرفتار ، پٹرولنگ پولیس للہ چوک کی جانب سے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری پٹرولنگ پولیس انچارج محمود الحق بلوچ کی قیادت میں متحد ھو کر سماج دشمن افراد کے خلاف سخت ایکشن میں ھیں، آئے روز اشتہاریوں سمیت خطرناک ملزمان کی گرفتاریاں جاری ہیں یہی وجہ ھے کہ گزشتہ کافی عرصہ سے پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی انتہائی تسلی بخش ھے
محمود الحق سب انسپکٹر انچارج پٹرولنگ پولیس پنڈدادنخان کی سربراہی میں پٹرولنگ پولیس کے اے ایس ائی ملک توقیر عباس اور انکی ٹیم چوہدری سہیل للہ ،زعفران توقیر JPO اور محمد فاروق JPO نے جدید ترین ٹیکنالوجی ای پولیس ایپ کے ذریعے تھانہ نواب ٹاون ضلع لاہور کی ایف ائی آر نمبر 2623/23 کے انتہائی اھم اشتہاری ملزم عمران ولد بشیر ساکن چک نظام کو گرفتار کر کے تھانہ پنڈدادنخان میں پابند سلاسل کیا۔ سماجی حلقوں کی جانب سے پٹرولنگ پولیس پنڈدادنخان کی سماج دشمن عناصر کے خلاف ایسی کاروائیوں کی تعریف کرتے ہوے اعتماد کا اظہار کیا گیا ھے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ایسی کاروائیاں جاری رکھیں گے