0

ہم تحصیل پنڈ دادن خان کے مزدوروں کے کندھے سے کندھا ملا کرساتھ کھڑے ہیں ،صدر تحصیل پریس کلب

پنڈدادن خان( ملک ظہیر اعوان )ہم تحصیل پنڈ دادن خان کے مزدوروں کے کندھے سے کندھا ملا کرساتھ کھڑے ہیں ہم نے ہمیشہ مزدور کے حقوق کی جنگ لڑی ہے ہم نے صرف کارخانوں میں مستقل بنیادوں پر ملازمت کرنے والے مزدوروں کی ہی نہیں بلکہ ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کے حق میں بھی اواز بلند کی ہے ہم اج بھی ڈنڈوت سیمنٹ کے مزدوروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم نے ہر دور میں ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے مزدوروں کے ساتھ ساتھ غریب وال سیمنٹ فیکٹری ، نیشنل سیمنٹ فیکٹری ، پی ایم ڈی سی سالٹ مائن کھیوڑہ اور ائی سی ائی سوڈا ایش بزنس کھیوڑہ کہ مزدوروں کا سرعام ساتھ دیا ہے ہم کبھی سرمایہ دار اور وڈیرا شاہی کے الہ کار نہیں بنے اور نہ ہی ہم نے ان سے کوئی مالی فوائد حاصل کیے ہیں ان خیالات کا اظہار صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان ملک ظہیراعوان بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز پنڈ دادن خان ، جنرل سیکرٹری ملک نیرا عوان اور چیئرمین پروفیسر حکیم سید اختر علی شاہ بخاری (ستارہ سماج ) نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا مزدور کا ساتھ دینا اس بات کی دلیل ہے کہ ہم نے کبھی سرمایہ دار سیٹھ سے ان کا موقف تک نہیں لیا بلکہ ہم مظلوم مزدور کے دست و بازو بنے ہیں اور ہمیشہ مزدور کے ساتھ ہونے والے ظلم ، زیادتی اور نا انصافی کو ہی اجاگر کیا ہے کچھ عرصہ قبل پنڈ دادن خان کی معروف شخصیت اور مزدور رہنما سابق صدر ائی سی ائی سوڈا ایش بزنس کھیوڑہ چوھدری برکات احمد نے جب ہمیں پکارا تو ہم ان کے ساتھ کھڑے ہو گئے اور انہوں نے جس طرح ائی سی ائی انتظامیہ کے کرتوتوں کا پردہ چاک کیا تو ہم نے وہ من و عن شائع کر دیا اب بھی کسی کارخانے کا مزدور جب ہمیں پکارے گا تو ہمیں اپنے ساتھ ہی پائے گا ہم انشاءاللہ ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے مزدوروں کو ان کے حقوق دلوا کر ہی دم لیں گے کارخانہ داروں کو چاہیے کہ وہ مزدوروں کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں اور اہل خانہ کا ہی خیال کر لیں کل کو یہ وقت اپ پر بھی ا سکتا ہے