پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال کی چھ طا لبات کا ضلع جہلم لیول پر فرسٹ پوزیشن کا منفرد اعزاز حاصل کر لیا پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ضلعی لیول کے مقابلہ جات برائے حسن و قرات منعقد ہوئے مقابلہ حسن وقرات میں منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال کی طا لبہ ہانیہ اسلم نے پرائمری لیول پر ایمان فاطمہ نے مڈل لیول پر اور عائشہ عفیفہ نے ہائی لیول پر فرسٹ پوزیشن لے کر پورے ضلع جہلم میں منہاج سکول کا نام روشن کر دیا-جبکہ مقابلہ نعت خوانی میں
ہائی لیول کے مقابلہ نعت خوانی میں منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال کی طا لبہ عروج شبیر نے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی تاھم
مقابلہ تقاریر میں منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال کی طالبہ ملائکہ نور نے پرائمری لیول کے تقریری مقابلہ میں پورے ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کی منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال کی طا لبہ فضہ بتول نے ہائی سکول کے تقریری مقابلہ میں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی_
ان طالبات نے پورے ضلع میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یہ منفرد اعزاز حاصل کیا – جس پر
سکول کے ڈائریکٹر ذوالفقار علی چشتی نے کہا کہ یہ سب اللہ اور اس کے پیارے حبیب کا کرم ہے کہ اس نے ہر میدان میں کامیابیوں سے نوازا ہے ہم اس پر اللہ اور اس کے حبیب کا شکر بجا لاتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعا ہے کہ تا قیامت اسی طرح اس ادارے کو سلامت رکھے اور یہ ادارہ اسی طرح پھیلتا پھلتا اور پھولتا رہے
0