0

پنڈدادن خان کے سینکڑوں مزدورں کے حقوق غصب کرکے ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے کلن کو روشن کردیا گیا

پنڈدادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) تحصیل
پنڈدادن خان کے سینکڑوں مزدورں کے حقوق غصب کرکے ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے کلن کو روشن کر۔دیا گیا ،سرمایہ دار طاقت کے زور پر فیکٹری چلانا چاہتے ہیں مزدورں کے حقوق کا تحفظ کیا جاے گا سالٹ رینج فیڈریشن نے اعلامیہ جاری کر دیا ،ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے مزدورں کے بقایاجات جبری برطرف ہزاروں افراد کو فاقہ کشی پر مجبور کرنے والے سرمایہ داروں نے فیکٹری کلن کو روشن کر دیا ھے سالٹ رینج فیڈریشن نے مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ھےکہ مزدورں کے حقوق کی بھرپور جہدوجد جاری رھے گی ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے بااثر مالکان سینکڑوں مزدور جبری برطرف کر چکے ہیں جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات بیس بیس سال گزر جانے کے باوجود ادا نہیں کیے جا سکے سالٹ رینج فیڈریشن نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ مزدورں کے حقوق اور جبری برطرفیوں کے خلاف احتجاج اور جہدوجد جاری رھے گی اس سلسلہ میں رواں ہفتے اہم فیصلے کیے جاہیں گے