پنڈدادنخان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) بجلی چوری ایک سنگین قومی جرم ہے واپڈا اہلکاروں کو بجلی چوروں کے خلاف سخت ترین ایکشن لینے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں انسانی جان بہت زیادہ قیمتی ہوتی ہے کام کے دوران واپڈا اہلکار سیفٹی کٹ کا استعمال لازمی کریں.ایکسین وابڈا سب ڈویژن پنڈ دادنخان راجہ محمد مظہر جتوئی کا سیفٹی سیمینار سے خطاب تفصیلات کے مطابق واپڈا
سب ڈویژن پنڈ دادن خان کی طرف سے ولادت مصطفی کانفرنس اورسیفٹی سیمینار منعقد کیا گیاپروگرام کی میزبانی ایکسین سب ڈویژن پنڈ دادن خان راجہ محمد مظہر جتوئی نےکی ایس ای چکوال وحید احمد مراد کی خصوصی شرکت.. پنڈدادنخان الحیات میرج ہال میں سیفٹی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کے شرکاء میں سب ڈویثرن پنڈدادنخان۔ دھریالہ جالپ۔ پنننوال للہ سب ڈویثرن کے علاوہ سب ڈویثرن چوآسیدنشاہ کے تمام واپڈا ملازمین نےسینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی.جبکہ اس پروقار تقریب میں میلاد مصطفیؐ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اس موقع پرمیزبان ایس ڈی او واپڈا پنڈ دادن خان محمد اشتیاق حسین ایس ڈی او دھریالہ جالپ زاہد عمران گوندل ایس ڈی او للہ فتح محمد ایس ڈی او چو آسیدنشاہ شیروز ارشاد۔ ایس ڈی او پننوال محمد اصغر تقریب میں موجود تھےایکسیئن واپڈا پنڈدادنخان راجہ مظہر جتوئی نے خطاب کرتے ہوۓ تمام ملازمین سے کہا کہ نماز اور قرآن کی تلاوت کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی زندگی کا معمول بنالیں تو زندگی کی تمام پریشانیاں اللہ عزو جل خود دور کردے گا جبکہ ڈیوٹی کے فرائض بغیر کسی غفلت اپنی سیفٹی کو فوکس رکھتے ہوۓ سرانجام دیں کیونکہ آپ کے ساتھ جڑی قیمتی جانیں گھروں میں آپکے انتظار میں ہوتی ہیں بعد ازاں ایس ای چکوال وحید احمد مراد نے کہا کہ جب سے میں نے اس ادارے کا چارج سنبھالا تو میں سیفٹی امور کو لازم ملزوم قرار دیتے ہوۓ اسے ترجیحی بنیادوں پر تمام سب ڈویثرنز میں لاگو کیا ظاہر ہے ہر اچھے کام کے راستے میں رکاوٹیں آتی ہیں مگر انسانیت کی بقاء کیلۓ میں اس بابت ثابت قدم رہوں گا میں نےتمام سب ڈویثرنز میں احکامات جاری کیے ہیں کہ روزانہ دفتری امور شروع کرنے سے پہلے تلاوت کلام پاک سے آغاز کیا جاۓ بعدازاں سیفٹی بارے عملے کو آگہی دی جاۓ اورشہداء واپڈا کی یاد میں چند الفاظ کہے جائیں اس کے علاوہ تمام ملازمین دفاتر میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں انھوں نے تقریب میں آمد سے قبل سب ڈویثرن آفس واپڈا پنڈدادنخان کا معائنہ کیا واپڈا پنڈدادن خان کا آفس نہایت منظم پایا گیا تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادن خان کے چیئرمین اختر علی شاہ بخاری نے بھی خطاب کیا جبکہ سید ذوالقرنین شاہ کاظمی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیں اور خصوصی خطاب بین الاقوامی شہرت یافتہ مولانا سید محمد اسماعیل شاہ کاظمی نے میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی
0