پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے عہدے داروں و اراکین کےاعزاز میں کھوتھیاں جالپ کی ہر دل عزیز سماجی و سیاسی شخصیت انجینیئر چوھدری سلیم اللہ خان نے پر تکلف کھانا دیا اور ورکنگ جرنلسٹس پر مبنی ٹیم کی تعمیری سوچ اور علاقے کے مسائل کو لمحہ بہ لمحہ حکومتی ایوانوں تک پہچانے جیسی مثبت خبروں اور آرٹیکلز کو دیکھ کر دل میں تمام دوستوں سے ملاقات کی خواہش ہوئی اور اپنے پیارے دوست صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان کے ذریعے کھانے کی دعوت کا بہانہ بنایا تقریب کے میزبان کویت میں معروف بزنس مین علاقہ کھوتھیاں و دھریالہ جالپ کے سپوت انجینیئر چوہدری سلیم اللہ خان کا تعارفی میٹنگ میں آظہار خیال انھوں نے مزید کہا کہ خالق اکبر کی دی ہوئی بیشمار نعمتوں کا شکر گذارہوں جس نے عرصہ 20:سال سے دیار غیر میں عزتوں سے مجھے نوازا ہوا ہے انھوں صدر ملک ظہیر اعوان سے کہا کہ میرے لیئےاعزاز سے کم نہ ہو گا کہ میں تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ میں شامل اپنے صحافی بھائیوں کی نشاندہی پر کسی مستحق و نادار کے کام آ سکوں شرکاء کو بتایا گیا کہ ڈیڑھ ماہ قبل میری اہلیہ نے وفات پائی ہے مگر اسکے باوجود انھوں نے طہ شدہ شیڈول کو تبدیل نہ کیا کھانے سے قبل مرحومہ مغفورہ کی مغفرت کیلیئے فاتح خوانی کی گئی ،طعام سے فارغ ہو کر تمام دوستوں نے اپنے میزبان انجینیئر چوہدری سلیم اللہ خان کی درازی عمر صحت و تندرستی ،گھر میں خیر و برکت کیلۓ اجتماعی دعا کی اللہ رب العزت انھیں خیر و عافیت سے منزل مقصود پر پہنچاۓ کیونکہ اگلے روز انھوں نے کویت واپسی کیلیے سفر کرنا ہے اس موقع پر پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان کہ پہلے باضابطہ اجلاس کی کاروائی بھی عمل میں لائی گئی جس میں عہدے داروں اور اراکین کی بھرپور تعداد نے شرکت کی سرپرست اعلی الحاج چوھدری ریاض احمد خان ، چیئرمین پروفیسر حکیم سید اختر علی شاہ بخاری ، صدر ملک ظہیر اعوان اور جنرل سیکرٹری نیراعوان نے اس سے قبل ہونے والی تمام کامیابیوں بارے اراکین کو اگاہ کیا اور خصوصی مبارکباد پیش کی
0