پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) زندگی رب العزت کی طرفسے عطا کردہ ایک بہت بڑا انعام ہے جس کی حفاظت کرنا ہر انسان کا فرض ہے ایس ای آئیسکو چکوال وحید احمد مراد ، سب سے پہلے اپنی جانوں کا تحفظ کرتے ہوۓ ہمیں عوام کو ریلیف دینا ہے جس سلسلے میں سیفٹی آلات کا استعمال بہت ضروری ہے پنڈدادنخان الحیات میرج ہال میں سیفٹی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کے شرکاء سے ایس ای واپڈا چکوال کا خطاب جس میں سب ڈویثرن پنڈدادنخان۔ دھریالہ جالپ۔ پنننوال ، للہ سب ڈویثرن کے علاوہ سب ڈویثرن چوآسیدنشاہ کے تمام واپڈا ملازمین نے شرکت کی اس پروقار تقریب میں میلاد مصطفیؐ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اس سے قبل جب ایس ای واپڈا چکوال وحید احمد مراد ایکسیئن واپڈا پنڈدادنخان راجہ مظہر جتوئی کے ہمراہ جب ہوٹل پہنچے تو ایس ڈی او پنڈدادن خان اشتیاق حسین۔ لائن سپرٹینڈنٹ مرزا خالد لائن سپرٹینڈنٹ دلدا ر احمد وغیرہ نے انکا والہانہ استقبال کیا جبکہ واپڈا کے ملازمین نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ہال میں بیٹھے تمام ورکروں نے کھڑے ہو کر مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہا اس موقع پر ایس ڈی او دھریالہ جالپ زاہد عمران گوندل ایس ڈی او للہ فتح محمد ایس ڈی او چو آسیدنشاہ شیروز ارشاد۔ ایس ڈی او پننوال محمد اصغر تقریب میں موجود تھے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا سلطان الانبیا ؐ کی شان میں واپڈا پنڈدادنخان کے اہلکارنے نعتیہ کلام پڑھا بعد ازاں ایکسیئن واپڈا پنڈدادنخان راجہ مظہر جتوئی نے خطاب کرتے ہوۓ تمام ملازمین سے کہا کہ نماز اور قرآن کی تلاوت کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی زندگی کا معمول بنالو تو تمھاری زندگی کی تمام پریشانیاں اللہ عزو جل خود دور کردے گا جبکہ ڈیوٹی کے فرائض بغیر کسی غفلت اپنی سیفٹی کو فوکس رکھتے ہوۓ سرانجام دو کیونکہ آپ کے ساتھ جڑی قیمتی جانیں گھروں میں آپکے انتظار میں ہوتی ہیں بعد ازاں ایس ای چکوال وحید احمد مراد نے کہا کہ جب سے میں نے اس ادارے کا چارج سنبھالا تو میں سیفٹی امور کو لازم ملزوم قرار دیتے ہوۓ اسے ترجیحی بنیادوں پر تمام سب ڈویثرنز میں لاگو کیا ظاہر ہے ہر اچھے کام کے راستے میں رکاوٹیں آتی ہیں مگر انسانیت کی بقاء کیلۓ میں اس بابت ثابت قدم رہوں گا میں نےتمام سب ڈویثرنز میں احکامات جاری کیۓ ہیں کہ روزانہ دفتری امور شروع کرنے سے پہلے تلاوت کلام پاک سے آغاز کیا جاۓ بعدازاں سیفٹی بارے عملے کو آگہی دی جاۓ اورشہداء واپڈا کی یاد میں چند الفاظ کہے جائیں اس کے علاوہ تمام ملازمین دفاتر میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں انھوں نے تقریب میں آمد سے قبل سب ڈویثرن آفس واپڈا پنڈدادنخان کا معائنہ کیا اور ایکسیئن واپڈا پنڈدادن خان راجہ مظہر جتوئی کو تعریفی کلمات کہے جنکی قیادت میں واپڈا پنڈدادن خان کا آفس نہایت منظم پایا گیا اس کے بعد لاہور سے آۓ ملک کے مایہء ناز نعت خوان سید ذوالقرنین شاہ کاظمی نے فخر انبیاؐ محمد مصطفیؐ کی ذات اقدس پرنعت کی شکل میں عقیدت کے پھول اپنی مسحور آواز میں پیش کر کے شرکاء محفل پر وجدان طاری کر دیا جبکہ لاہور سے ہی تشریف لاۓ ہوۓ بین الا قوامی شہرت یافتہ مقررسید محمد اسمائیل شاہ کاظمی نے میلاد مصطفیؐ کے حوالےاور قرآن مجید میں زندگی ایک انعام ہے کے موضوع پر ایسی تقریر کی کہ ہال نعرہ تکبیر سے گونج اٹھا ہر زبان سلطان الانبیاؐ ء کی ذات پر درود سے معطر تھی پرنم آنکھوں سے کاظمی صاحب نے شہداء واپڈا کی بلندی درجات اور فلسطین میں نہتےاور بے گناہ مسلمانوں کی غیبی امداد کرنے بارے پروردگار کے حضور دعا فرمائی تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کو کھانا پیش کیا گیا واضع رہے کہ ایکسیئن واپڈا پنڈدادنخان راجہ مظہر جتوئی جنہوں نے تاریخ میں پہلی بار سیفٹی سیمینار کا انعقاد پنڈدادن خان میں کروایا کے احکامات پر اس تقریب کے انتظامات لائن سپرٹینڈنٹ پنڈدادنخان مرزا خالد اور لائن سپرٹینڈنٹ دلدار احمد نے سرانجام دیۓ تھے جو کہ لائق تحسین ہیں
0