جہلم شہر و گردونواح میں دیسی ادویات کے نام پر موذی امراض پھیلانے کا دھندہ عروج پر

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم میونسپل کارپوریشن عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام، شہریوں کی چیخیں بھی پنجاب حکومت کی توجہ حاصل نہ سکیں، شہر اور ملحقہ آبادیوں میں ہر طرف گندگی، کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اور گٹروں کا گنداپانی سڑکوں، گلی محلوں میں جوہڑوں کی شکل اختیار کرنے لگا،ذمہ داران نے چپ سادھ لی، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے شعبہ سینیٹیشن برانچ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے شہر کے گلی محلوں سمیت ملحقہ آبادیوں میں کچرے کنڈی کے ڈھیر لگ گئے، جبکہ گٹروں کا گندا پانی سڑکوں، گلیوں محلوں اور کھلے میدانوں میں جوہڑوں کی شکل اختیار کررہا ہے، جس کی وجہ سے خطرناک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ لاحق ہو چکا ہے۔، جبکہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑکیں گڑھوں میں تبدیل ہوچکی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسرشہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں،شہرسمیت مضافاتی علاقوں میں عوامی مسائل سنگین صورتحال اختیار کر تے جا رہے ہیں، پچھلے کئی ماہ سے شہری ضلعی اور پنجاب حکومت کو اپنی جانب متوجہ کر رہے ہیں۔ مگرارباب اختیار شہریوں کی داد رسی کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داران کے خلاف عوامی مسائل حل نہ کرنے پر کارروائی کی جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کلین پنجاب کا نعرہ بلند کیا جس پر میونسپل کارپوریشن کا عملہ عمل درآمد کروانے میں بری طرح ناکام ہو چکاہے۔