0

کندوال خوشاب روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) کندوال خوشاب روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ، دو مسلح ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ کے کیشیئر سے پانچ لاکھ روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے لیکن ڈاکوؤں نے نہ جیب کی تلاشی لی اور نہ ہی موبائل فون چھینا اتے ہی کہا کہ یہ شاپر ہمیں دے دو، اطلاع ملنے پر تھانہ للہ پولیس موقع پر پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق کندوال پٹرول پمپ کا کیشیئر للہ شریف بینک میں کیش جمع کروانے کے لیے ا رہا تھا کہ ڈھڈی موڑ پر پیچھے سے انے والے 125 ھنڈاموٹر سائیکل پر سوار دو مسلح نوجوانوں نے موٹر سائیکل پر سوار کیشیئر کو اسلحہ کی نوک پر روکتے ہوئے کہا کہ یہ شاپر ہمیں دے دو ڈاکوؤں نے کیشئیرکی جیب کی تلاشی تک نہ لی اور نہ ہی موبائل فون چھینا حالانکہ کیشیئر کی جیب میں لاکھوں روپے نقدی موجود تھی