0

ڈی آئی خان: گیس کمپنی کے قافلے پر حملہ ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

ڈی آئی خان میں گیس کمپنی کے قافلے پر حملہ، ایک ملازم جاں بحق اور 12 زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے گیس اینڈ آئل کمپنی کے قافلے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 112 کے مطاق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں پیش آیا۔ حملے کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

امدادی ادارے 1122 کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سب ڈویژن درازندہ میں موجود گیس ڈریلنگ کمپنی (پرائیویٹ) کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، واقعے میں زخمیوں اور جاں بحق شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں