مزید 3 مریضوں کی کورونا رپورٹ مثبت موصول،61 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض گھروں میں آئسولیٹ

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روزمزید 3 مریضوں کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ اس وقت ضلع بھر میں 61 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 8 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے 15 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 61161 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1479 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔گزشتہ روز تک مزید 14 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اب تک کل 1369 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت کل کورونا وائرس سے 41 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 46968 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 987 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 32 اموات ہوئی ہیں۔ ضلع بھر میں اب تک 56 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 1342 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔