0

پی بی ایف انٹرنیشنل کالج میں یوم اقبال کی مناسبت سے پروگرام منعقد ہوا

پنڈ دادنخان (بیوروچیف ملک ظہیر اعوان)پی بی ایف انٹرنیشنل کالج میں یوم اقبال کی مناسبت سے پروگرام منعقد ہوا، پروگرام میں علامہ اقبال کی شخصیت پر طلبہ نے اقبال کی شخصیت و فن پر تقاریر ،اسکٹ، ٹیبلو،اقبال کی نظمیں اور غزلیں ترنم کے ساتھ پڑھ کر حاضرین محفل سے خوب داد وصول کی،پرنسپل پی بی ایف انٹرنیشنل کالج سارہ محسن نے یوم اقبال کے موقع پر طلبہ سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف پاک و ہند بلکہ عصر حاضر میں علامہ اقبال ہی کی ایک وہ نمایاں شخصیت ہے جو مسلمانان عالم فکری انقلاب کی دعوت دے کر ان کو تمام طاغوتی طاقتوں سے ٹکرا جانے کی دعوت دیتی ہے۔اردو زبان و ادب کے استاد آکاش علی مغل نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکیم الامت ہمیں استقلال ،خود اعتمادی ،کردار کی بلندی اور مسلسل جدو جہد کا سبق دیتے ہیں ۔