پنڈدادنخان(بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
آج ذکر اقبال نہیں ،فکر اقبال، تصور اقبال اور فلسفہ خودی کو عملی طور پر اپنانے کی ضرورت ھے علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ نے جو تصور اور فلسفہ خودی امت مسلمہ کو دیا اس کو اپنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ھے علامہ اقبال نے پوری زندگی اپنی شاعری کے ذریعے اور اپنے اقوال کے ذریعے امت مسلمہ کو متحد ھو کر سیسہ پلائی دیوار بننے کی تلقین کی آج ہم تصور، اقبال فکر اقبال اور خودی کے سبق کو بھول کر گمراہیوں کے گھٹا توپ اندھیروں میں ڈوب چکے ہیں اور خود غرضی انا پرستی کے جال میں آ کر امت مسلمہ کا شیرازہ بکھرتا جا رھا ھے آج اقبال کا تصور مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس خون سے رنگین ھو چکا ھے غزہ اور فلسطین میں ہزاروں کی تعداد میں معصوم بچوں خواتین نوجوانوں اور بزرگوں کے لاشے بے گور و کفن اور ان کے جسم کے حصے جگہ جگہ کٹے پڑے ہیں مسلم قوم تو جاگ رھی ھے لیکن امت مسلمہ کے حکمران مصلحت کے بھنور میں پھنس کر گہری نیند سو رہے ہیں مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کو آزاد کرانے کےلئے جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت ھے ان خیالات کا اظہار یوم اقبال کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے تحصیل پریس کلب کے بانی صدر وچیرمین حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے خطاب کرتے ھوئے کیا یوم اقبال کے سلسلے میں یہ پروقار تقریب تحصیل پریس کلب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری.عبدالحفیظ ساقی کی زیر نگرانی خورشید ریسٹورنٹ.میں معروف سماجی و رفاعی شخصیت اور زم زم ویلفئیر سوسائٹی کے صدر حاجی سرفراز احمد گوندل کی زیر صدارت منعقد ھوئی تقریب سے یو ایس اے گروپ آف کالجز کے پرنسپل خانزادہ عابد رضا حضرت علامہ مولانا حافظ عمر احمد سرفراز گوندل نے بھی فکر اقبال اور تصور اقبال پر اظہار خیال کیا
0