0

پنڈ دادن خان جہلم روڈ لاکھوں عوام کے لیے ایک بڑے عذاب کا پیش خیمہ ثابت ہو رہی ہے

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیراعوان )
پنڈ دادن خان جہلم روڈ لاکھوں عوام کے لیے ایک بڑے عذاب کا پیش خیمہ ثابت ہو رہی ہے گڈز ٹرانسپورٹرز اور پبلک ٹرانسپورٹرز کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یہ زیر تعمیر للہ انٹرچینج جہلم ڈیول کیرج وے کا منصوبہ ہے جس کے فنڈز منظور نہ ہونے کی وجہ سے کام بند پڑا ہے اور روڈ کسی دریا کا منظر پیش کر رہی ہے للہ انٹرچینج جہلم ڈیول کیرج وے کا منصوبہ جس پر 18 ارب روپے خرچ ہونے تھے یہ منصوبہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شروع کروایا تھا لیکن پی ڈی ایم حکومت اور اب نگران حکومت میں اس زیر تعمیر روڈ کے فنڈز جاری نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے کام مکمل طور پر بند پڑا ہے تعمیراتی کمپنی اپنی مشینری شفٹ کر چکی ہے حلقہ کے 10 لاکھ سے زائد عوام کا اب اللہ ہی حافظ ہے 128 کلومیٹر روڈ دلدل بن چکا ہے عوام بڑے عذاب میں مبتلا ہو چکے ہیں سیاسی نمائندے مکمل طور پر خاموش ہیں جب کہ عوام نے تنگ ا کر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے
جہاں سے انصاف ملنے کی توقع ہے