پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان)
للہ شریف میں خانقاہ حضرت خواجہ غلام نبی للہی رحمتہ اللہ علیہ اورحضرت صاحبزادہ الحاج الحافظ پیر مطلوب الرسول رحمتہ اللہ علیہ کے مزارات کے احاطہ میں لگا ہوا تین روزہ فری ائی کیمپ اختتام پذیر ہو گیا یہ کیمپ سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ پروفیسر نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ کی زیر سرپرستی لگایا گیا جس کے تمام تر انتظامات کی نگرانی صاحبزادہ تکریم الرسول اور صاحبزادہ علیم الرسول عارف نے کی جس میں کل 644 افراد کی انکھوں کا فری معائنہ کیا گیا اور 112 افراد کے کامیاب اپریشن ہوئے خانقاہ شریف پر 10ویں سالانہ فری ائی کیمپ کے اختتام پر اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر مفت اپریشن کرانے والے خواتین و حضرات میں سجادہ نشین استانہ عالیہ للہ شریف حضرت صاحبزادہ پروفیسر نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ اور حضرت صاحبزادہ حسنات الرسول مد ظلہ العالی ، صاحبزادہ تکریم الرسول، صاحبزادہ علیم الرسول عارف اور ملک ظہیر اعوان نے مفت عینکیں اور ادویات تقسیم کیں بلکہ عینکیں خود مریضوں کو پہنائیں جب کہ اس کیمپ میں ڈاکٹر خالد ڈوگر اف فیصلل اباد اور ان کی ٹیم نے فی سبیل اللہ اپنی خدمات پیش کیں اور لوگوں کی دعائیں لیں ان مریضوں میں ایک بزرگ مریضہ گزشتہ دو سالوں سے بینائی سے محروم تھی دو سال بعد جب بزرگ خاتون نے روشنی دیکھی تو خوشی کی انتہا ہو گئی ڈاکٹر خالد ڈوگر نے بزرگ مریضہ سے پوچھا کہ یہ سامنے کون کھڑا ہے تو اس نے کہا کہ پیر صاحب ہیں استانہ عالیہ کے خادمین قاری محمد احسان عیسی وال ، حا جی غلام شبیر چدھڑ ، قاری محمد اکرام نقشبندی ، مظفر للہی ،محمد حمید للہی ، محمد انوار للہی و دیگر نے مریضوں کی خدمت کی سجادہ نشین استانہ عالیہ للہ شریف نے اپریشن کرنے والی ٹیم میں گفٹ تقسیم کیے اور کہا کہ ڈاکٹر صاحب اور ان کے عملہ نے مفت اپنی خدمات پیش کی ہیں ہم دعاؤں کے علاوہ انھیں کیا صلہ دے سکتے ہیں اور خصوصی دعا کی اور مریضوں میں لنگر تقسیم کیا گیا
0