پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان ) پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن اور اہلیان ٹوبھہ نے اپنی مدد اپ کے تحت 45 لاکھ روپے کی ایمبولنس خریدی ، 30 لاکھ روپے کی لاگت سے اپنی انے والی نسلوں کے لیے سٹیڈیم تیار کروا رہے ہیں جو تکمیل کے اخری مراحل میں ہے شہدائے ٹوبھہ کی یادگار پر لاکھوں روپے خرچ کر کے تعمیر کرائی ، قران محل کی تعمیر بھی مکمل ہونے جا رہی ہے ، خواتین کے لیے دستکاری سکول کی نئی بلڈنگ کا اجرا ہونے والا ہے جس کے لیے انہوں نے ساڑھے چار لاکھ روپے جمع بھی کر لیے ہیں یہ سارے کام میرے مطابق اپنی مدد اپ کے تحت کرنے والے نہیں تھے یہ تمام منصوبہ جات حکومتی سیاسی منتخب نمائندوں کے کرنے والے تھے جو انہوں نے 55 سالوں میں نہیں کیے اگر اپنے گاؤں اپنے علاقہ اور حلقہ کے عوام نے اپنے کام خود اپنی مدد اپ کے تحت کرنے ہیں تو یہ لوگوں سے ہر دو چار سال بعد ووٹ مانگنے کیوں ا جاتے ہیں ائندہ ایسے لوگوں کو ہرگز منتخب نہ کریں جو اپ کے کام نہیں کروا سکتے اور ائندہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں ان خیالات کا اظہار چیف گیسٹ مسلم لیگ نون کے رہنما اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان کرنل سید زاہد حسین شیرازی نے پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹوبھہ کی طرف سے نئی ایمبولنس سروس مہیا کرنے کے سلسلہ میں منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حاجی خالد پرویز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو تمام کاموں کے لیے مالی ایثار کے جذبہ کے تحت خدمات سرانجام دے رہے ہیں اس موقع پر صدر پاسبان ویلفیئر حاجی خالد پرویز نے کہا ان تمام منصوبہ جات کی تکمیل کے بعد اہلیان ٹوبھہ اور پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹوبھہ اپنے قصبہ کے لیے کوئی اور بڑا کام کرنا چاہتے ہیں تو میری خدمات حاضر ہیں حافظ افتخار گوندل نے ایمبولنس کو فنکشنل کرنے کے لیے تمام ایس او پیز سے عوام کو اگاہ کیا بیورو چیف اوصاف / اے بی این نیوز ملک ظہیر اعوان بھوچھال نے کہا کہ ان تمام کاموں کی تکمیل ، ایک نہایت ہی اچھی تنظیم پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن کا قیام اور اہلیان ٹوبھہ کو ایک پلیٹ فارم پر دیکھ کر مجھے اپنے خوابوں کی تعبیر مل گئی ہے میں اپنی 25 سالہ صحافتی زندگی میں حلقہ کے سیاست دانوں سے اچھے ہسپتال ، سٹیڈیم اور دیگر ترقیاتی کاموں کی ڈیمانڈ کرتے کرتے گذارر چکا ھوں لیکن ان کی طرف سے کوئی رسپانس نہیں ملا اگر یہ پاسبان ٹیم 20 سال قبل بن جاتی تو اج ہمارے تمام کام مکمل ہو چکے ہوتے بحر کیف سابق وفاقی وزیر فواد چوھدری نے
ہمیں ٹراما سینٹر دے کر دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے لیکن یہ الگ بات ہے کہ پی ڈی ایم حکومت اور نگران حکومت اس کے لیے فنڈز مہیا نہیں کر سکی اب اس کا کام بند ہو چکا ہے
اس تقریب کے نقیب محفل سید مسرت کاظمی تھے جبکہ تقریب میں خصوصی شرکت مینجر حبیب بینک محمد چوھدری وقاص، محمد عباس کرڑ لاہور ، صوبے دار اکبر کدیال راولپنڈی اور ملک امیر مختار اعوان ملیار سمیت اہلیان ٹوبھہ و پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹوبھہ کے نوجوانوں اور بزرگوں نے کی
0