0

اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے،سید حسن رضا کاظمی

پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان) پنڈدادنخان ویلفیئرسوسائٹی اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل سید حسن رضا کاظمی نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور مسلمانوں کے قبلہ اول پر قابض ہے۔ یہاں تک کہ مسلمانوں کو تو مسجد اقصی میں نماز بھی پڑھنے پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔ اس لیے سب اسلامی ممالک کی او آئی سی کا فوری طور پر اجلاس بلانا چاہیے اور سب سربراہان کو مشترکہ اور متفقہ طور پر فیصلہ کرنا چاہیے کہ مسلمانوں کے قبلہ اول کو اسراٸیل سے فوری طور پر آزاد کرانے کے لٸے عملی قدم اٹھانا چاہیے۔ جس طرح اسراٸیل فلسطینیوں پر درندوں کی طرح درد ناک مظالم کر رہا ہے اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی یا پھر کشمیریوں پر بھارت بھی اسی طرح ہی ظلم کر رہا ہے۔ مسلمانوں پر اگر اسی طرح ہی مظالم ہوتے رہے تو کیا فائدہ اقوام متحدہ بنانے کا اور او آئی سی بنانے کا۔ ہم سب مسلمانوں کو مل کر قبلہ اول، مسجد اقصی اور فلسطینیوں کو اسراٸیل سے آزاد کرانا چاہیٸے۔ چھوٹے چھوٹے بچوں، عورتوں، بزرگوں اور نہتے شہریوں کو فوری طور پر اسراٸیل کے ہاتھوں شہید ہونے سے بچایا جاۓ۔ قبلہ اول اور فلسطینیوں کی حفاظت کے لیے صرف دعاٶں سے ہی کام نہیں چلے گا۔ اگر صرف دعاٶں سے ہی مسئلہ حل ہونا ہوتا تو اسلامی تاریخ میں کبھی جنگ بدر، جنگ احد، جنگ خندق اور دیگر غذوات کی ضرورت پیش نہ آتی اس لیے صرف حمایت کا اعلان کرنے سے فلسطین اور قبلہ اول آزاد نہیں ہو سکتا۔ صرف مٹھی بھر اسرائیل کی آبادی ہے جبکہ اس کے اطراف میں کروڑوں مسلمان آباد ہیں۔ مسلمانوں کی صرف ایک یلغار سے فلسطین اور کشمیر آزاد ہو سکتے ہیں۔ بس مسلمانوں کی صرف دلیری کرنے کی دیر ہے۔ اس لیے سب مسلمان مل کر عملی قدم اٹھائیں تاکہ آٸندہ کبھی مسلمانوں کو یہودیوں کے ہاتھوں ذلیل نہ ہونا پڑے۔