پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) حلقہ این اے 61 جہلم کے سابق وفاقی وزیر فواد چوھدری نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اتشیں اسلحہ کے زور پر اپنے ہی حلقہ کے شاہد اصف کے مکان پر قبضہ کر لیا اور تالا توڑ کر وہاں پر پڑا ہوا سامان چھ بوری کھاد ڈی اے پی ، یوریا کھاد چھ بوری، چار عدد چارپائیاں ،میز کرسیاں اور صوفہ سیٹ چوری کر لیے اور مکان کا قبضہ اپنے ایک کار خاص کو دے دیا فواد چوھدری کے حکم پر ان کے ہمراہ ائے ہوئے لوگوں نے چار دیواری بھی گرا دی شاھد اصف نے قبضہ ہوا گزار کرانے کے لیے سول کورٹ میں کیس دائر کر دیا 3 نومبر 2023 کو فواد چو ھدری دوبارہ ایا تو دھمکیاں دیں کہ کیس عدالت سے واپس لے لو ورنہ تمہیں قتل کروا دیا جائے گا اس کے ساتھ انے والے افراد مسلح تھے موقع پر تقسیم عباس اور راجہ احسن بھی موجود تھے جنہوں نے سارا واقعہ اپنی انکھوں سے دیکھا اور فواد چوہدری وغیرہ کی منت سماجت کی لیکن فواد چوہدری نے رائفل کا بٹ مار کر راجہ احسن کا ہاتھ زخمی کر دیا اور ایک دوسرے شخص نے سائل سے دست درازی کرتے ہوئے جیب سے 10 ہزار روپے اسلحہ کی نوک پر چھین لیے اور شدید ہوائی فائرنگ کی اپنی جان و مال کے خطرہ کے پیش نظر سائل نے خاموشی اختیار کر لی جب کہ اس سے قبل ستمبر 2020 میں سائل کے بڑے بھائی طاہر اصف کو بھی مروایا تاھم نامعلوم افراد کو سامنے انے پر پہچان سکتا ہوں میری درخواست پر قانونی کاروائی کر کے ملزمان کو کیفر کرداز تک پہنچایا جائے تھانہ پنڈ دادن خان پولیس نے چوہدری نعمان اصف ولد دین محمد محلہ عثمانیہ پنڈ دادن خان کی درخواست پر فواد چوہدری اور ان کے ساتھیوں کے خلاف زیر دفعات 392_454_448_440 زیر دفعہ !! 506 کے تحت مقدمہ درج کر دیا
0