پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) پاکستان مسلم لیگ نون میاں محمد نواز شریف اورمیاں شہباز شریف کی قیادت میں چٹان کی طرح کھڑی ھے تحصیل پنڈدادنخان کی تباھی و بربادی اور پسماندگی کے ذمہ دار ہمارے وہ سیاستدان ہیں جو اب تک برسر اقتدار چلے آ رھے ہیں ان کا تعلق کسی بھی پارٹی سے رھا ھو ان نااہل نمائندوں نے اعلیٰ قیادت تک علاقے کے مسائل کے بارے میں درست انداز میں اپنے علاقے کی وکالت نہیں کی جو علاقہ کی تباہی و بربادی اور پسماندگی کا منہ بولتا ثبوت ھے ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ نون ضلع جہلم کے سینیئر نائب صدر و امیدوار برائے حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان کرنل سید زاہد حسین شیرازی نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اعلیٰ قیادت جانتی ھے کہ کون لوگ حلقے کی نمائندگی کر سکتے ہیں پچھلے 4 سال سے علاقے میں مسلم لیگ نون کے حوالے سے میری کارکردگی اعلیٰ قیادت کے سامنے ھے عوام کو چاہئیے کہ وہ حلقے کی بہترین انداز میں نمائندگی کرنے اور علاقے کی پسماندگی کے خاتمے کےلئے حکومتی ایوانوں میں علاقے کے مسائل کو واضح انداز میں بیان کرنے اور فوری طور پر ان مسائل کو حل کرانے والے امیدواروں کو عوام ووٹ دیں اعلیٰ قیادت بھی انہی امیدواروں کو ٹکٹ دے گی جو علاقے کی بہترین نمائندگی کرنے کی صلاحیت رکھتے ھوں
0