0

غریب وال سیمنٹ فیکٹری کے ناقص سیفٹی انتظامات کے باعث ایک قیمتی جان ضائع ہو گئی

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) غریب وال سیمنٹ فیکٹری کے ناقص سیفٹی انتظامات کے باعث ایک قیمتی جان ضائع ہو گئی بند فیکٹری میں صفائی کا کام جاری تھا صفائی کرنے والے مزدور تقریبا 200 فٹ بلندی پر پری ہیٹر پر کام کر رہے تھے کہ اوپر سے کوئی پتھر یا لوہے کا ٹکڑا نیچے گرا تو اس وقت سول انجینیئر راجہ افتاب نیچے سے گزر رہے تھے بلندی سے گرنے والا ٹکڑا لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گئے ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے جب انہیں جلال پور شریف رورل ہیلتھ سینٹر پہنچایا گیا تو وہ دم توڑ چکے تھے اس ناگہانی موت پر علاقہ بھر کی فضائیں سوگوار ہو گئیں سول انجینیئر راجہ افتاب مرحوم کا تعلق کھیوڑہ شہرسے تھا اور اور وہ علاقہ کی معروف سیاسی شخصیت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ نور محمد مرحوم و مغفور کے صاحبزادے تھے ان کی نماز جنازہ کھیوڑہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی جن میں غریب وال سیمنٹ فیکٹری ، ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری، پی ایم ڈی سی کھیوڑہ ،ایل سی ائی کھیوڑہ کے افسران یونین کے نمائندوں اور مزدوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس کے علاوہ سیاسی سماجی ، مذہبی ،صحافتی شخصیات ، وکلا اور تاجروں نے بھی شرکت کی در یں اثناء ان تمام کارخانوں میں ناقص سیفٹی انتظامات کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں اس کے ساتھ ہی پی ایم ڈی سی کھیوڑہ کے زیر اہتمام چلنے والی نمک کی کانیں اور پرائیویٹ نمک کی کانیں ناقص سیفٹی انتظامات کی وجہ سے موت کے کانیں بن چکی ہیں ان کے اوپر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں