0

تحصیل پنڈ دادن خان کا علاقہ کرائم کی زد میں آگیا

پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) تحصیل پنڈ دادن خان کا علاقہ کرائم کی زد میں اگیا 24 گھنٹوں میں تین افراد شدید زخمی ، ایک ڈکیتی اور ایک چوری کی واردات ہوئی جبکہ اچانک اگ بھڑک اٹھنے سے چھ سالہ بچہ جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ جلال پور شریف کے علاقہ پنڈی سید پور میں دو گروپوں میں فائرنگ اور اینٹیں لگنے کی وجہ سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے تصادم ملک گروپ اور بھٹی گروپ کے درمیان نالے کے جھگڑے پر ہوا زخمیوں میں حسن ، اسد اور نواز شامل ہیں نواز گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ہے جسے راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں میں سے ایک زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان اور دوسرے زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم ریفر کیا گیا ہے تھانہ پنڈ دادن خان کے علاقہ سہوترہ گاؤں میں ڈکیتی کے دوران عبدالغفور کے گھر سے ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر سونے کے زیورات اور نقدی چھین لی جبکہ تھانہ پنڈ دادن خان کے ہی گاؤں سدھووال میں ہسپتال کی ملازمہ کے گھر کے تالے توڑ کر سونے کے زیورات اور نقدی چرا لی گئی جبکہ پنڈ دادن خان کے نواحی گاؤں جھگیاں میں افسوس ناک واقعہ پیش ایا جس میں پٹرول اور رنگ و روغن کی وجہ سے محمد رمضان اور چھ سالہ بچہ محمد عثمان اگ کی زد میں اگئے اور جھلس کر شدید زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 پنڈ دادن خان کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فل فور تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈدادن خان منتقل کیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے معصوم بچہ عثمان جان بحق ہو گیا اور شدید زخمی محمد رمضان کو کھاریاں برن سینٹر میں منتقل کر دیا گیا