0

فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ جو ظلم و ستم ہورھا ھے وہ بالکل کربلا والا نقشہ ھے، صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن سروری

پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) جس طرح فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ظلم و ستم ھو رھا ھے وہ بلکل کربلا والا نقشہ ھے حسینی بننا ھی اس وقت کا سب سے بڑا تقاضا ھے لیکن موجودہ اسلامی لیڈر شپ کے تمام کردار کوفیوں والا رویہ اختیار کئے ھوئے ہیں عوام کے دل مظلوم محکوم اور بےبس فلسطینیوں کے ساتھ ہیں لیکن مسلم امہ کے حکمران بےبسی کی تصویر ہیں جس طرح حماس کے شیر دل مجاہدین نے بہترین پلاننگ کر کے اسرائیل کے مضبوط قلعے کو تیس نہس کر دیا ھے اس پر ہم مسلمانوں کو فخر ہے ان خیالات کا اظہار چیرمین آل مشائخ کونسل پاکستان صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری مدظلہ العالی نے پنڈ دادن خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا جو بےدریغ سلسلہ شروع کیا گیا ھے اس پر صرف امت مسلمہ ھی نہیں بلکہ پوری دنیا کے ہر مذہب کے لوگ سراپا احتجاج ہیں لیکن جن کے پاس اختیارات ہیں جو اتھارٹی رکھتے ہیں ان سب کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رھی اصل میں موجودہ حالات میں ہر کسی کو خوف ھے کہ کہیں عالمی جنگ نہ چھڑ جائے اگر پوری دنیا کے مسلمان یہ دیکھے بغیر کہ ہمارے حکمران کیا کر رھے ہیں سب کو مل کر مظلوم فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دینا چاہئیے اگر تمام مسلم ممالک کے مسلمان اسرائیل اور امریکہ سے ہمدردی رکھنے والے اداروں کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کر دیں اور اسرائیل کو مضبوط کرنے والی تمام اشیا کی خریداری بند کر دیں تو ہمیں جنگ کرنے کی ضرورت ھی نہیں رھے گی اور وہ اقتصادی اور معاشی طور پر خود ھی ختم ھو جائے گا پوری دنیا میں مختلف بلاک بن چکے ہیں فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی آواز کے ساتھ آواز ملائی جائے اب تو یورپ اور دنیا کے ہر خطے سے ہر مذہب اور عقیدے کے لوگ لاکھوں کی تعداد میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر نکل کر اسرائیل کے خلاف سراپااحتجاج ہیں