پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)
خانقاہ آستانہ عالیہ للہ شریف پر ایصال ثواب برائے حضرت صاحبزادہ پیر محمد مطلوب الرسول رحمتہ اللہ علیہ محفل پاک کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت سجادہ نشین استانہ عالیہ للہ شریف حضرت صاحبزادہ پروفیسر نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے کی محفل پاک کا اغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا جس میں خصوصی شرکت حضرت صاحبزادہ حسنات الرسول مدظلہ العالی ، پیر شہباز ، سجادہ نشین سید منشاءعباس بخاری اور صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان ملک ظہیرا عوان نے کی جبکہ مریدین ، مدرسہ کے طلباء اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
استانہ عالیہ للہ شریف پر منعقدہ الحاج الحافظ صاحبزادہ پیر محمد مطلوب الرسول غوث للہی رحمتہ اللہ علیہ کے ایصال ثواب کی محفل کے موقع پر سجادہ نشین نے اپنے پیغام میں کہا کہ جن لوگوں نے اس محفل کو سجایا ان تمام کے گھروں میں خیر و برکت ہو انہوں نے کہا کہ فلسطین کے عوام پر اج بہت ظلم ہو رہا ہے یہودی ان پر مظالم ڈھا رہے ہیں یا اللہ ہم عاجز، لاچار، بے بس اور بے کس ہیں ہم ان کی کوئی مدد نہیں کر سکتے یا اللہ اپ ہی فلسطینیوں اور تمام مسلمانوں کی خصوصی مدد فرمائیں اس موقع پر محمد مظفر للہی اور علامہ محمد سرفراز نے بھی خصوصی خطاب کیا قاری محمد یوسف نے ختم شریف پڑھا ، سجادہ نشین نے خصوصی دعا فرمائی اور لنگر تقسیم کیا گیا
0