پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) نمبردار برادران منڈاھڑ نے حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان کی پسماندہ ترین یونین کونسل احمد اباد میں معصوم طلباء و طالبات کی فلاح و بہبود کے لیے گرلز سکولوں میں بچوں کو سہولیات پہنچانے کے لیے اپنی زندگی وقف کر رکھی ہے اور اس کے ساتھ ہی غریبوں ، بیواؤں اور یتیموں کی خدمت بھی اپنا معمول بنا رکھا ہے اس سلسلہ میں ال پاکستان نمبر داران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادن خان کے صدر الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ نے بتایا کہ ان دنوں میں ڈیڑھ لاکھ روپے سے دو افراد کی خصوصی مدد کی ہے اور اس کے ساتھ ہی میں نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول عیسی وال کے بچوں کے ناہموار گراؤنڈ کو ہموار کروا کر اور اس میں جھولے نصب کروا کر تین لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کر کے بچوں کی فرمائش پوری کر دی ہے جس پر بچے بہت خوش ہوئے ہیں جس جگہ پر بچوں کی اسمبلی ہوتی تھی اور جہاں بچے کھیلتے تھے وہ جگہ ناہموارتھی جس میں ایک لاکھ 70 ہزار روپے کی میٹھی مٹی ڈلوا کر گراؤنڈ کو ہموار کروا دیا ہے اور اس میں ایک لاکھ 45 ہزار روپے کے بہترین قسم کے جھولے بھی نصب کروا دیے ہیں جس سے بچوں کی معصومانہ فرمائش پوری کر دی ہے گزشتہ روز میں نے سکول کا وزٹ کیا تو بچوں کو اس ہموار خوبصورت گراؤنڈ میں جھولوں پر کھیلتے ہوئے دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی اس موقع پر میں نے یہ بھی اعلان کر دیا کہ یکم دسمبر کو اپنے بیٹے اور بیٹیوں کو موسم سرما کے لیے نئے شوز لے کر دوں گا اور یکم جنوری کو تمام بچوں کا ٹیسٹ بھی لوں گا اچھی پوزیشنیں حاصل کرنے والے بچوں میں خصوصی انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سردیوں کے موسم میں بھی پرائمری حصہ کے تمام بچوں میں شوز تقسیم کیے تھے ، سکول کے مین گیٹ سے سکول کی عمارت تک اور عمارت سے واش رومز تک فٹ پاتھ بھی بنوائے تھے واش رومز کی مرمت کے ساتھ ساتھ وہاں پانی کا بھی بندبست کیا تھا اللہ تعالی مجھے اپنے ان بچوں کی فلاح و بہبود کی خاطر مزید توفیقات عطا فرمائے
0