پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان )ہمارا ماضی اور کردار عوام کے سامنے ہے ،ھماری سیاست کا نصب العین عوام کی خدمت ہے ،علاقہ کی خوشحالی اور ترقی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، عام انتخابات مین مسلم لیگ ن کے امیدوار مخالفین کو بھاری شکست دینگے ،کوشش ھے یونین کونسل پننوال کی محرومیوں کو ختم کروں تفصیلات کے مطابق پننوال کی نوجوان سماجی وسیاسی شخصیت راجہ علی رضا نے کہا ھے ہماری سیاست کا محور عوامی اورعلاقائی خدمت ہے جسے اپنا مشن سمجھ رکھا ہےاور کسی صورت مشن سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ھیں علاقے کے مسائل کے سدباب کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،مسلم لیگ ن نے اپنے ہر دور اقتدار میں ترقیاتی کاموں کے ریکارڈ قائم کیےاب بھی میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کریگا ،أئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن مخالفین کو بھاری شکست دیں گے، اگر قائدین نے کہا تو بلدیاتی الیکشن میں دھڑلے سے حصہ لیں گے
0