0

جہلم ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا رورل ہیلتھ سینٹر جلالپور شریف کا دورہ

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا رورل ہیلتھ سینٹر جلالپور شریف کا دورہ، مریضوں سے ملاقات، طبی سہولیات کا جائزہ۔ رورل ہیلتھ سنٹر میں بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور مریضوں کو بہترین علاج اور بروقت ادویات فراہم کی جائیں گی یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے رورل ہیلتھ سنٹر جلالپور شریف کا دورہ کرتے ہوئے سی او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات اور عملہ ہیلتھ سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں سے ملاقات کی ان سے طبی سہولیات، عملہ کے رویہ،ادویات کی دستیابی بارے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ہسپتال میں ادویات کے ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا۔تاہم اراضی ریکارڈ کے لئے شہریوں کو تمام سہولیات بروقت فراہم کرنا ضروری ہے شہریوں کی تمام شکایات کو دور کرکے اراضی ریکارڈ کی فراہمی اور درستگی کو یقینی بنانا ضروری ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے جلالپور شریف میں محکمہ ریونیو کے زیر اہتمام جاری ریونیو کھلی کچہری کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اس موقع پر کئی شہریوں کی شکایات کو ذاتی طور پر سنا اور موقع پر موجود اسسٹنٹ کمشنر پی ڈی خان اور تحصیلدار کو شہریوں کی شکایات فوری طور پر دور کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ گندم ہمارے ملک کی سے بڑی فصل اور اہم ترین غذائی اجناس میں شمار ہوتی ہے پاکستان دنیا بھر میں سب سے زیادہ گندم پیدا کرنے والے ممالک میں سہر فہرست ممالک میں شامل ہے گندم نہ صرف ملکی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد گار ہے بلکہ اس کی بیرون ممالک میں فروخت سے اربوں کا زر مبادلہ بھی حاصل ہوتا ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گندم کی کاشت اور پیداوار کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب گندم کی کاشت کے لیے کسانوں کو ہر سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے سستے اور زیادہ پیداوار والے بیج، کھاد اور فصلوں تک نہری پانی پہنچانے کے تمام انتظامات کئے جارہے ہیں گندم کی امدادی قیمت بڑھا کر کسانوں کو ان کی محنت کا صلہ بھی دیا جا رہا ہے ان نے کسانوں سے خطاب میں کہا کہ آپ نئی فصل کے لیے تمام اقدامات عمل میں لائیں پنجاب حکومت ہر قسم کی امداد اور سرپرستی جاری رکھے گی۔تاہم محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی ہدایت پر تحصیل دینہ ضلع جہلم میں ویلیج تھیٹر/اصلاحی پتلی تماشا کا انعقاد اے۔ڈی۔پی سکیم ایڈووکیسی کیمپین کے تحت کیا گیا۔حسن خالد وڑائچ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحی پتلی تماشا کے انعقاد کا مقصد خاندان کو درپیش مسائل جن میں ماں بچے کی صحت،بیٹیوں کی تعلیم اور صحت کی اہمیت،وسائل اور ضروریات میں عدم توازن، صنفی امتیاز اور فیصلہ سازی میں خواتین کی عدم شرکت جیسے مسائل کو نہایت ہی خوبصورت اور دلکش انداز میں عوام الناس کے سامنے پیش کرنا ہے تاکہ ان معاشرتی مسائل کو حل کیا جاسکے۔محمد افضل ڈپٹی ڈائریکٹر پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور احمد بخش پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول دینہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔مہمانان خصوصی نے پتلی تماشا کے روایتی تھیٹر کے فروغ کے لیے رفیع پیر تھیٹر اور محکمہ بہبود آبادی کے اشتراک کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ اشتراک مستقبل میں جاری رہے گا جو معاشرے میں صحت مند تبدیلی کا باعث ہوگاحسن خالد وڑائچ نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول دینہ کے پرنسپل، سٹاف اور طلباء کو پتلی تماشا تھیٹر میں بھرپور شرکت پر خراج تحسین پیش کیا۔