پنڈدادنخان (ملک ظہیرا عوان) پنڈ دادن خان کے علاقہ تھانہ للہ میں علی الصبح مبینہ طور پر دو متحارب گروپوں کے مابین ہونیوالی فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگیےجنھیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادن خان پہنچایا گیا جہاں پر انسانی خدمت کے جذنے سے سر شار پولیس خدمت کاؤنٹر پر تعینات پنجاب پولیس کے فخر ہیڈ کانسٹیبل شہید شیخ نوازش علی کا بیٹا کانسٹیبل شیخ گوہر علی ہسپتال کے عملے کے ہمراہ زخمیوں کی مرہم پٹی کرنے میں مصروف رہاعوامی سماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او جہلم کی طرف سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں پولیس خدمت کاؤنٹر کے قیام کو احسن اقدام قرار دیتے ہوۓ پولیس کے اعلی افسران کو خراج تحسین پیش کیا ہے تا ہم للہ شریف میں ہونے والا فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع پر ہوا ہے
0