پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )
وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں سگھر پور آمد ، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور بھی ہمراہ تھے
وزیراعلی محسن نقوی،چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس نے شہید پولیس افسر اشرف مارتھ کی قبرپر پھول چڑھائے
وزیراعلی محسن نقوی نے شہید ایس ایس پی اشرف مارتھ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی
پولیس کے چاک وچوبند دستے نے شہید پولیس افسر اشرف مارتھ کی قبر پر سلامی پیش کی
وزیراعلی محسن نقوی نے شہید پولیس افسر اشرف مارتھ کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا
شہید اشرف مارتھ پولیس سروسز آف پاکستان کے پہلے پولیس افسر تھے جو دہشت گردوں کی ٹارگٹ کلنگ سے شہید ہوئے تھے
پولیس افسر اشرف مارتھ نے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔شہید اشرف مارتھ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اورہمیشہ زندہ رہیں گے۔شہید اشرف مارتھ کی لازوال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا دریں اثناء نگران وزیراعلی پنجاب ۔محسن نقوی سگھر پور کے رہائشی شہید ایس ایس پی محمد اشرف مارتھ کے داماد ہیں اور وہ اپنے سسر کی قبر پر فاتحہ خوانی کرنے ائے تھے شہید پولیس افسر 1993 میں شہید ہوئے تھے ایک دن جیو کے ساتھ کے خالق سہیل وڑائچ بھی ان کے ہمراہ تھے معلوم ہوا ہے کہ وہ ایک دن جیو کے ساتھ کا پیکج بنا رہے تھے کیونکہ وزیراعلی پنجاب کا اج منڈی بہاولدین میں افیشلی دورہ تھا اور وہ صرف 20 منٹ کے لیے اپنے سسرالی گاؤں ائے تھے جہاں پر انہوں نے نہ تو علاقہ کے عمائدین سے ملاقاتیں کی اور نہ ہی کسی سے تحصیل پنڈ دادن خان کے مسائل سنیں بلکہ ڈیڑھ دو کروڑ کے لگ بھگ قومی خزانے کا نقصان کر کے واپس چلے گئے ان کی سخت سکیورٹی کے لیے سینکڑوں پولیس اہلکار موجود تھے اور انتظامی افسران بھی موجود تھے ان کی امد کا سن کر تحصیل پنڈ دادن خان کے عوام پریشان ہو گئے کیونکہ وہ یہاں پنڈ دادن خان کی عوام کے لیے نہیں بلکہ اپنی رشتہ داری نبھانے ائے تھے چونکہ تحصیل پنڈ دادن خان اس وقت مسائل کا گڑھ بن چکی ہے اور مسائل میں گھری ہوئی ہے
0