0

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکول کا تحصیل لیول پر مقابلہ جات منعقد

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکول کا تحصیل لیول پر مقابلہ جات منعقد ہوئے جس میں
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکول کا تحصیل لیول کے مقابلہ حسن قرات ،مقابلہ نعت خوانی مقابلہ تقریر ،منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال تحصیل پنڈ دادن خان ضلع جہلم میں منعقد ہوئے تحصیل لیول کے مقابلہ حسن قرات میں پرائمری حصہ سے تحصیل کی پہلی پوزیشن منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال کی طالبہ ہانیہ اسلم مڈل حصہ کے مقابلہ قرات میں منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال کی طالبہ ایمان فاطمہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور حصہ ہائی سے تحصیل کی پہلی پوزیشن منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال کی طالبہ عائشہ عفیفہ نے تحصیل بھر میں مقابلہ جیت لیا مقابلہ نعت خوانی میں پرائمری حصہ سے تحصیل کی پہلی پوزیشن منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال کی طالبہ حفصہ حیدر نے حاصل کی مقابلہ نعت خوانی میں مڈل حصہ سے تحصیل کی پہلی پوزیشن تعمیر ملت گرلز ہائی سکول پنڈ دادنخان کی طالبہ ام زینب نے حاصل کی اور حصہ ہائی سے تحصیل کی پہلی پوزیشن منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال کی طالبہ عروج شبیر نے حاصل کی تحصیل لیول کی تقریری مقابلہ حصہ پرائمری میں منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال کی طالبہ ملائکہ نور نے پہلی پوزیشن حاصل کی حصہ مڈل کی تقریری مقابلہ میں تعمیر ملت گرلز ہائی سکول پنڈ دادن خان کی طالبہ رومان گل نے تحصیل کی پہلی پوزیشن حاصل کی تقریری مقابلہ تحصیل لیول حصہ ہائی میں منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال کی طالبہ فضا بتول نے پہلی پوزیشن حاصل کی ،ججز کے فرائض
ممتاز عالم دین مفتی شعیب ندیم, ماھر تعلیم نعیم علی نازش سینیئر ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول پننوال نمبر 2 اور ملکی لیول کے شہرت یافتہ نعت خوان نصیر احمد چشتی نے سر انجام دیئے پروگرام کی میزبانی منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پننوال کے ڈائریکٹر ذوالفقار علی چشتی کنو ینیر سپورٹس کمیٹی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے حصہ میں آئی اس موقع پر ذوالفقار علی چشتی نے طلبہ اور طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں انے والی نسلوں کے لیے بہت ضروری ہیں تقریب کے اخر میں پوزیشن ہولڈرز سٹوڈنٹس میں انعامات تقسیم کیے گئے اور ذوالفقار علی چشتی نے ان سٹوڈنٹس کو مبارکباد پیش کی۔