0

پنڈ دادن خان کے معروف گاؤں چک شادی میں محفل حمد و نعت کا اہتمام

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) پنڈ دادن خان کے معروف گاؤں چک شادی میں محفل حمد و نعت ڈیرہ الحاج راجہ لیاقت علی خان پر برائے ایصال ثواب والدین مرحومین راجہ لیاقت علی خان چیئرمین یو سی چکشادی منعقد ہوئی , بفیضان نظر پیر سید سلامت شاہ رحمتہ اللہ علیہ و زیر صدارت پیر سید قلب حسین شاہ مد ظلہ العالی أف منگوال ہونے والی محفل حمد و نعت میں نور کا سماں باندھ گیا ہر سو درود و سلام کی صدائیں بلند ہوتی رہیں علاقہ بھر سے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بھرپور شرکت کی میں محفل پاک رات گئے تک جاری رہی اس سالانہ محفل کا علاقہ کے عوام کو پورا سال انتظار رہتا ہے جس میں لوگ جوق در جوق شرکت کرتے ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا مفتی محمد حنیف قریشی نے کہا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آل کی محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں حب صحابہ واہل بیت ایمان کی جان اور اہل سنت کی پہچان ہیں اسلام اپنی ایک پاور رکھتا ہے غزہ کے مجاہدین کو سلام پیش کرتے ہیں تقریب کا اغاز تلاوت قران پاک سے قاری ظہور احمد چشتی نے گیاحضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت ثنا خوان مصطفی الحاج احمد علی حاکم ،حافظ محمد تصور عطاری ،محمد اظہر فریدی برادران ،فخر علاقہ جالپ نصیر احمد چشتی اف پنن وال ، محمد اعظم قادری لاہور نے پیش کیا نقابت کے فرائض افتخار احمد رضوی نے سرانجام دیئے جبکہ یہ محفل راجہ افتخار احمد شہزاد ،راجہ صداقت علی خان ،راجہ رئیس علی خان ایڈوکیٹ ، راجہ تیمور علی خان، راجہ عامر حیات کے زیر اہتمام منعقد ہوئی محفل میں انے والے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا نور کی اس برسات میں صدر ال پاکستان نمبرداران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادن خان الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ ، روزنامہ اوصاف اور اے بی این نیوز چینل کے بیورو چیف ملک ظہیرا عوان صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان ، چوہدری شہزاد احمد گوندل چک حمید/ اسلام اباد ،ڈاکٹر وقار احمد کہوٹ ، ثناء خوان محمد نذیرچشتی ، مہر عبدالصبور،حافظ جعفر اقبال ، طاہر حیدر کلس ، راجہ اقرار افضل ، ڈائریکٹر منہاج گرلز ہائی سکول پننوال ذوالفقار علی چشتی ، ملک اشفاق احمد دھریالہ جالپ ، شاھد محمود بٹ ، کرم شہزاد مغل ، ملک یعقوب اعوان ،چوہدری مسعود احمد کھوتھی ،اسد عباس ساہی سمیت دیگر عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا جم غفیر تھا چیئرمین الحاج راجہ لیاقت علی خان کے ڈیرہ پر انے والے تمام مہمانوں کی بھرپور تواضع کی گئی اور وسیع لنگر کا انتظام کیا گیا اختتام پر پیر سید قلب حسین شاہ اف منگوال نے خصوصی دعا فرمائی