پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )
تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادن خان کے ورکنگ جرنلسٹ کو پریس کلب رجسٹریشن کا پراسس مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں
گزشتہ دنوں اللّٰہ تعالیٰ کے خاص فضل وکرم سے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادن خان کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوا اور الحمدللہ ورکنگ جرنلسٹ کو باقاعدہ قانونی طور پر اپنا کام جاری رکھنے کا اصولی سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا
تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادن خان کے صدر ملک ظہیر اعوان سے لیکر عام ممبر تک تمام جرنلسٹ مکمل طور پر متحد اور متحرک ہیں اور پوری تحصیل پنڈدادن خان بلکہ ضلع جہلم جانتا ہے کہ جو جرنلسٹ اس پینل میں شامل ہیں وہ کتنے ایکٹیو اور اپنے کام کے ساتھ کتنے مخلص ہیں چاہے سوشل میڈیا نیٹ ورک ہو یا قومی نیوز پیپر یا نیوز چینل ہر فورم پر آپ کو اس پینل کا کام عملی طور پر نظر آئے گا اس پینل کے تمام عہدیداران اور اراکین اپنے عہدے اور اپنے شعبے سے مکمل ہم آہنگ اور مخلص ہیں اور اپنی تحصیل پنڈدادن خان کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے انتظامیہ کو عملی اقدامات کرنے پر قائل کرنے میں مصروف عمل ہیں جب ہمارے ورکنگ جرنلسٹ کی باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے سال 2023/2024 کے لیے پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادن کے عہدیداران کا چناؤ مکمل ہوا اس دن سے ہی چند لوگ مختلف واٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی برپا کئے ہوئے ہیں اور پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادن خان کے نومنتخب عہدیداران کی ذات اور کردار کو نشانہ بنانے میں مصروف عمل ہیں
اور اب الحمدللہ جب سے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادن خان کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوا ہے اسوقت سے کچھ لوگوں کی رات کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں اور طوفان بدتمیزی میں ہرحد پار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہے کبھی ڈپٹی کمشنر جہلم کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے یہ کیسے ہوگیا یہ تو ہو ہی نہیں سکتا ہم ہی ورکنگ جرنلسٹ تھے ہماری رجسٹریشن ہونی چاہیے تھی ان کی کیسے ہوگئی ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین چوھدری طاہر ارشاد نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ کون کیا ہے اور کیا کر رہا ہے سوشل میڈیا کا دور ہے کسی کا کوئی عمل کسی سے پوشیدہ نہیں ڈپٹی کمشنر جہلم تو دور کی بات آپ کو اور مجھے میونسپل کمیٹی پنڈدادن خان کا عام سینٹری ورکر بھی جانتا ہے کہ کون ورکنگ جرنلسٹ ہے کون فیلڈ میں کام کر رہا ہے اور کون صرف منفی پروپگینڈے کرنے میں مصروف ہیں،کون تحصیل پنڈدادن خان کے مسائل اجاگر کر رہا ہے اور کون لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے اور ان کی کردار کشی میں مصروف ہے میں نے اپنی پہلی تحریر میں بھی لکھا تھا کہ عہدے کوئی معنی نہیں رکھتے عزت اور ذلت صرف اور صرف میرے رب کے ہاتھ میں ہے اور اسی لیے میرے رب نے قرآن مجید میں بھی فرمایا ہے کہ
اور تو جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے
جس کا جو کردار ہے وہ اسے خود پتہ ہے یا اس کے رب کو پتہ ہے اس کردار کو مجھے اور آپ کو کسی کے آگے اچھالنے یا ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں صحافی کی سیاسی وابستگی کسی بھی جماعت یا سیاسی شخصیت کے ساتھ ہو لیکن آپ کے قلم اور زبان سے صرف سچ ہی لکھنا اور بولنا چاہیے اس پینل میں اپنے پیارے بھائی جو حقیقی معنوں میں ورکنگ جرنلسٹ ہیں وہ اس پینل کو دوبارہ جوائن کر رہے ہیں ان کو ہم اپنے پینل میں خوش آمدید کہتے ہیں اور انشاءاللہ کچھ دنوں میں آپ کو مزید ورکنگ جرنلسٹ اس پینل میں شمولیت اختیار کرتے نظر آئے گئے یہ پینل ہر اس شخص کو ویلکم کرنے کے لیے حاضر ہے جو صرف ورکنگ جرنلسٹ ہے اور اپنے شعبے سے مخلص ہے باقی جو لوگ صحافت کی الف ب بھی نہیں جانتے اور صرف پروپیگنڈہ مہم کی تشہیر اور نئے گروپ بنانے میں ہمہ وقت تیار رہتے ہیں وہ اس پینل سے دور رہے اور کسی اور نام سے اپنی کلب کو رجسٹرڈ کرانے کی کوشش کریں کیونکہ تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادن خان صرف ایک ہی ہے اور انشاءاللہ ایک ہی رہے گا
مجھے فخر ہے کہ میں اس ورکنگ جرنلسٹ پینل تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادن خان کا حصہ ہوں اور انشاءاللہ جب تک زندگی نے ساتھ دیا رہوں گا اس سے پہلے بھی کبھی ہمارے پینل نے کسی بدتمیزی کا جواب نہیں دیا اور انشاءاللہ نہ آگے دیں گے کیونکہ میرے ذاتی خیال میں کسی کی بدتمیزی پرخاموشی بہترین جواب ہے
ہم اپنے قلم،اپنے اخلاق اور اپنے کام سے پہلے بھی ناقدین کو جواب دہ رہے ہیں اور انشاءاللہ آگے بھی دیتے رہے گئے
آخر میں میں اپنے پینل کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے پر ہم تمام بھائیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ یہ پینل حقیقی معنوں میں پہلے سے بڑھ کر اپنی تحصیل پنڈدادن خان کے مسائل کی نشاندھی کرنے اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور کرتا رہے گا
0